بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

سیف علی خان کے پاکستانی کزن منظر عام پر اربوں روپے کی جائیداد ،نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا

datetime 27  اکتوبر‬‮  2017 |

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک پاکستانی شہری عارف مرزا نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ بالی ووڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان کا رشتہ دار بھائی ہے، اس لیے ریاست بھوپال کی جائیداد میں اسے بھی حصہ دیا جائے۔ ایک اندازے کے مطابق اس جائیداد کی مالیت تقریباً 5 ہزار کروڑ ہے۔ اس معاملے میں سیف علی خان پہلے ہی قانونی جنگ میں الجھے ہوئے ہیں لیکن پاکستانی بھائی کی انٹری نے اس کیس میں

نیا موڑ لے لیا ہے۔ پاکستانی شہری عارف مرزا نے جبل پور ہائیکورٹ میں ایک درخواست بھی دائر کی ہے۔ عارف مرزا کا دعویٰ ہے کہ ان کی پیدائش ناگپور میں ہوئی تھی اور انہوں نے ابتدائی تعلیم بھی بھارت میں ہی حاصل کی تھی۔ تاہم وہ اپنی والدہ کے ساتھ پاکستان چلے گئے تھے اور ویزہ کی دشواریوں کی وجہ سے وہ واپس نہیں آ سکے تھے۔ پاکستانی شہری کا دعویٰ ہے کہ ان کی والدہ بھوپال کے نواب حمید اللہ خان کی بیٹی کی چھوٹی بیٹی تھیں۔ ان کی نانی رابعہ سلطان کی پیدائش اور وفات بھوپال میں ہی ہوئی تھی۔خیال رہے کہ ہندوستان کی ریاست بھوپال کے آخری نواب حمید اللہ خان کی جائیداد شروع سے ہی تنازع میں ہے۔ منصور علی خان پٹودی کی ماں ساجدہ سلطان بھی بھوپال کے آخری نواب کی بیٹی تھیں۔ منصور علی خان کی پیدائش بھی بھوپال میں ہوئی تھی۔ نواب حمید اللہ خان کی بڑی بیٹی عابدہ سلطان تقسیم کے وقت پاکستان چلی گئی تھیں، جس کی وجہ سے ان کی چھوٹی بیٹی ساجدہ جائیداد کی حقدار بنی تھیں۔ نواب منصور علی خان پٹودی ساجدہ کے ہی بیٹے تھے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ نواب حمید اللہ خان کی بڑی بیٹی عابدہ کے پاکستان جانے کی وجہ سے ہی حکومت نے بھوپال کے آخری نواب کی جائیداد کو متنازع قرار دیا تھا جبکہ ساجدہ کی وفات کے بعد بھوپال ریاست کی کمان ان کے بیٹے اور کرکٹر منصور علی خان پٹودی کو سونپ دی گئی جس کی بنیاد پر ہی سیف علی خان کو

ان جائیداد کا حقدار مانا جاتا ہے۔ پاکستانی عارف مرزا کے دعویٰ کو سیف علی خان کی جانب سے عدالت میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔



کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…