امیتابھ بچن کو گھرکی غیرقانونی تعمیرپرقانونی نوٹس

27  اکتوبر‬‮  2017

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کو اپنے گھر میں غیر قانونی تبدیلیوں پر مقامی بلدیاتی ادارے نے قانونی نوٹس بھیج دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے بلدیاتی ادارے بی ایم سی نے امیتابھ بچن کو قانونی نوٹس بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ممبئی کے

علاقے گوریگاؤں میں واقع ان کے گھر’’پرتیکشا ‘‘میں تبدیلیاں کی گئی ہیں جو ’’مہا راشٹر ریجنل ٹاؤن پلاننگ ایکٹ‘‘کی رو سے غیر قانونی ہیں۔اس لیے وہ یا تو غیر قانونی حصے کو خود ہی منہدم کردیں یا پھر قانون کے مطابق بلڈنگ پرپوزل ڈیپارٹمنٹ میں گھر کا نیا نقشہ جمع کرائیں۔امیتابھ بچن کا گھر ’’پرتیکشا‘‘ممبئی کے علاقے گوریگاؤں میں واقع ہے اور یہ معروف فلم اسٹوڈیو’’فلم سٹی‘‘ کے قریب ہے۔واضح رہے کہ بی ایم سی کی جانب سے امیتابھ بچن کو گزشتہ برس بھی نوٹس بھیجا گیا تھا تاہم ان کی جانب سے کوئی ردعمل موصول نہیں ہواتھا نہ ہی ان کے خلاف کوئی کارروائی ہوئی تھی. بھارتی صحافی انیل گلگلی کا کہنا ہے کہ امیتابھ بچن کا شمار بھارت کی بڑی ہستیوں میں ہوتا ہے لہٰذا بی ایم سی حکام ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہچکچارہے تھے۔ انیل گلگلی نے مزید کہا کہ امیتابھ کے پیچھے بھارت کی بڑی شخصیات ہیں جو حکام کو ان کے خلاف کارروائی کرنے سے روک رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…