بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

30سالہ پرانے گانے’’ہوا ہوائی‘‘ میں ودیا بالن نے سری دیوی کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 27  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)ویسے تو بولی وڈ اداکارہ سری دیوی کا شمار لیجنڈری اداکاروں میں ہوتا ہے، تاہم اب ایک معاملے میں انہیں ودیا بالن نے پیچھے چھوڑ دیا۔اگر ودیا بالن کی بات کی جائے تو ان کا انداز و اداکاری بھی سری دیوی سے کچھ زیادہ ہی مختلف نہیں،

تاہم وہ جدید بولی وڈ کی ورسٹائل اداکارہ ہیں۔اب ودیا بالن نے سری دیوی کے 30 سال پرانے گانے ’ہوا ہوائی‘ پر ڈانس کرکے سری دیوی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔’ہوا ہوائی‘ کو ودیا بالن کی آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم’’تمہاری سْلْو‘‘ میں شامل کیا گیا ہے، جس میں ’بن جا تو میری رانی‘ جیسے گانے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔سری دیوی کا پرانا گانا ’ہوا ہوائی‘ 1987 میں آنے والی بولی وڈ بلاک بسٹر فلم ’مسٹر انڈیا‘ میں شامل تھا، جس میں سری دیوی نے خوب رقص کرکے شائقین کے دلوں پر راج کیا۔لیکن اب 30 سال بعد اس گانے کے ریمیک میں ودیا بالن نے بھی منفرد انداز میں رقص کرکے سری دیوی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔’’ہوا ہوائی‘ سے قبل تمہاری سْلْو‘ کے گانے ’بن جا تو میری‘ رانی کو جاری کیا گیا تھا، جب کہ اس سے قبل فلم کا ٹریلر بھی جاری کیا گیا تھا۔کویتا کرشنا مورتھے کے ’ہوا ہوائی‘ کے پرانے گانے میں اس بار تنشک باغچی نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے، جب کہ گانے کو ودیا بالن، نیہا

دھوپیا اور آ ر جے ملشکا پر فلمایا گیا ہے، جو کسی پارٹی میں گانے پر ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔’خیال رہے کہ تمہاری سْلْو‘ کو آئندہ ماہ 17 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔فلم میں ودیا بالن کو ایک عام گھریلو خاتون سے ریڈیو جوکی (آر جے) بنتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…