اگر یہ نہیں دیکھا تو پھر کچھ نہیں دیکھا، کینسر سے لڑنے والی اور ن لیگ کی امداد ٹھکرانے والی معروف اداکارہ نائلہ جعفری جب کپتان کے سامنےآئی تو ایسا کیا کہا کہ سن کر آپ بھی آبدیدہ ہوجائیں گے

27  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ نائلہ جعفری سے ویسے تو سب ہی واقف ہیں، آپ کے فن اداکاری نے جہاں پوری قوم کو متاثر کیا وہیں بیرون ملک بھی آپ کے مداحوں کی کافی تعداد موجود ہے۔ نائلہ جعفری کا نام بطور اداکارہ تو تھا ہی مگر نائلہ جعفری اس وقت صحافی، سیاسی اور عوامی حلقوں میں بہت زیادہ ڈسکس ہونے لگیں جب انہوں نے خود کو لاحق

ہونے والی موذی بیماری کینسر کے خلاف ن لیگ کی حکومت کی امداد لینے سے انکار کر دیا تھا۔ گزشتہ دنوں کراچی میںشوبز شخصیات کے ساتھ ایک ملاقات میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور نائلہ جعفری آمنے سامنے آگئے اور نائلہ جعفری نے اس موقع پر کپتان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ نائلہ جعفری ان دنوں کینسر جیسی موذی بیماری سے نبرد آزما ہیں اور ذرائع کے مطابق کیمو تھراپی کے عمل سے گزر رہی ہیں۔ نائلہ جعفری کو جب تقریب میں مائیک دے کر اظہار خیال کا موقع دیا گیا تو نائلہ جعفری نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ ہماری قوم کے ایسے لیڈر ہیں جس نے اس قوم کو ایک امید دی ہے، شاید یہ قوم اپنی عقل استعمال کرنے کے قابل ہو جائے، نائلہ جعفری نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا اشارہ باشعور اور پڑھے لکھے طبقے کی جانب نہیں بلکہ ہماری آبادی کا ایک بہت بڑا طبقہ ایسا ہے جو روایتی طرز پر چل رہا ہے اور جس کو اس طرز عمل سے ہٹانا بہت مشکل ہےاور آپ بہت سالوں سے اس کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ اپنے حوالے سے بات کرتے ہوئے نائلہ جعفری کا کہنا تھا کہ میں اگر اپنی بیماری کے حوالے سے بات کروں تو آپ اور آپ کی ٹیم نے ہر بچے نے شاید جس کو پتہ بھی نہیں تھا انہوں نے انفرادی طور پرآپ کی طرف سے کال کر کے تحریک انصاف کی طرف سے جتنا

مجھے اس بیماری میں پوچھااور حوصلہ دیااور اپنے ساتھ ہونے کا یقین دلایااس سے میری بہت ہمت بندھی ہے، جزاک اللہ ، اللہ تعالیٰ آپ اور آپ کی ٹیم کو کامیاب کرے‘‘۔نائلہ جعفری کی کپتان سے گفتگو کی ویڈیو ملاحظہ کریں!

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…