پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

فلم ’’منا بھائی ‘ میں جادو کی جھپی نے سنجو بابا کو مشکل میں ڈال دیا

datetime 27  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت کی فلم ’منا بھائی‘ میں جادو کی جھپی ان کی پہچان بن چکی ہے لیکن اب اسی کی وجہ سے سنجو بابا مشکل میں پھنس گئے ہیں۔بھارتی اداکار سنجے دت اپنے فلمی کیریئر کے شروعات سے ہی

مشکلات اور تنازعات کا شکار رہے ہیں اور گزشتہ سال وہ اپنی سزا مکمل کر کے جیل سے باہر آئے تاہم اس کے باوجود بھی انہیں کئی دیگر مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑا مگر اب وہ اپنی ایک عادت کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتر پردیش کی عدالت نے سنجے دت کو 2009 کے لوک سبھا کے

انتخابات کے دوران اترپردیش کی سابق وزیراعلیٰ مایاوتی کے خلاف تبصرہ کرنے پرانہیں 16 نومبر کو عدالت طلب کرلیا۔سنجے دت نے سماج وادی پارٹی کے امیدوار کے حق میں ریلی کے دوران مداحوں کو محظوظ کرنے کے لیے کہا تھا کہ وہ مایاوتی کو جادو کی جھپی دینا چاہیں گے جس کے خلاف مایاوتی کے چاہنے والے نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…