منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

سنیل سے جھگڑے کی اصل وجہ کون تھا، کپل نے حقیقت بتادی

datetime 26  اکتوبر‬‮  2017 |

ممبئی(آن لائن) مزاحیہ اداکار کپل شرما نیاپنیاورسنیل گروور المعروف ڈاکٹر مشور گلاٹی کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ دراصل ہم دونوں کے درمیان جھگڑا ہواہی نہیں تھا، جھگڑے کی اصل وجہ کوئی اورتھاجو کبھی میڈیا پرآیا ہی نہیں۔بھارتی فلم انڈسٹری کے مزاحیہ اداکار

کپل شرما کا شماران خوش قسمت لوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت کم عرصے میں اپنی محنت اور لگن سے شوبزانڈسٹری میں نام کمایا۔ مزاحیہ شو کامیڈی نائٹ ود کپل شرمانے انہیں راتوں رات بالی ووڈ کے سپر اسٹارز کے مقابل لاکھڑا کیا۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے صف اول کے اداکار جیسے شاہ رخ خان، سلمان خان، اکشے کماروغیرہ اپنی فلموں کی تشہیر کے لیے کپل کے شو کو ترجیح دینے لگے۔ شہرت ملی تو کپل کی ڈیمانڈ بھی بڑھ گئی اوران کا معاوضہ بالی ووڈ سپر اسٹارز کے برابر ہوگیا۔ لیکن کہتے ہیں نا بہت زیادہ دولت اورشہرت انسان کے لیے ٹھیک نہیں ہوتی بالکل یہی کپل شرما کے ساتھ بھی ہوا۔رواں سال اپریل میں کپل شرما اور ان کے بہترین دوست سنیل گروورالمعروف گتھی کے درمیان لڑائی جھگڑے کی خبروں نے کپل کو اچانک شہرت کی بلندیوں سے زمین لاپٹخا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل اوران کی پوری ٹیم آسٹریلیا میں شو کرنے کے بعد واپس بھارتی شہر چندی گڑھ جارہی

تھی۔ کپل اس وقت نشے میں تھے انہوں نیطیارے میں موجود ایک مسافر کے ساتھ جھگڑا کرنا شروع کردیا سنیل گروور کے منع کرنے پر انہوں نے سنیل کے ساتھ بھی بدتمیزی کی یہاں تک کہ انہوں نے سنیل پر ہاتھ بھی اٹھادیا۔ سنیل کپل کی اس حرکت پراتنے دلبرداشتہ ہوئے کہ کپل اوران کے شو سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ اس جھگڑے کا اثر کپل کیشو کی ٹی آر پی پر پڑا اور شو کا گراف نیچے گرتا چلا گیا۔ دوسری جانب لوگوں کی جانب سے کی جانیوالی تنقیدکے باعث کپل ذہنی دبا کا شکار ہوگئے اوران کی صحت خراب ہوگئی۔میڈیا سمیت تمام لوگ اس جھگڑے کا قصور وار کپل کو ہی مانتے ہیں تاہم گزشتہ روز کپل نے اپنی نئی فلم فرنگیکی ٹریلر لانچنگ تقریب کے دوران پہلی بار اس لڑائی کا خلاصہ کرتے ہوئے کہا کہ دراصل لڑائی ان کیاور سنیل کے درمیان نہیں ہوئی تھی بلکہ انہیں اپنے بچپن کے دوست چندن پربھاکر المعروف چندو پرغصہ تھا اور لڑائی بھی ان کے ساتھ ہی ہوئی تھی۔کپل نے کہا کہ

آسٹریلیا پہنچتے ہی ان کی فلم فرنگیکے ایک آرٹسٹ کی موت ہوگئی جس کی وجہ سے انہیں ڈپریشن ہوگیا۔ کپل ڈپریشن کی وجہ سے شو کینسل کرنا چاہتے تھے تاہم یہ ممکن نہیں تھا۔ اس کے علاوہ شو کے سیٹ پر بھی چند ناخوشگوار واقعات ہوئیاوران کے دوست چندن پربھاکر بغیر بتائے شو چھوڑ کر چلے گئے

اور 5 دن تک لوٹ کر ہی نہیں آئے۔ چندن کی اس حرکت نے کپل کو سخت مشتعل کردیااورانہوں نے جہاز میں موجود کسی مسافر پر چلا کر غصہ اتارنا شروع کردیا اس وقت سنیل بھی وہیں موجود تھے اورانہیں جھگڑا کرنے سے منع کررہے تھے جسے دیکھ کر کپل نے ان سے بھی لڑائی کرنی شروع کردی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…