لاہور ( این این آئی) فلمسٹار نور نے کہا ہے کہ مستقبل میں انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے کی خواہش ہے، اپنے لیے تو سب اچھا کرتے ہیں لیکن اصل خوبصورتی اس بات میں ہے کہ آپ اپنی ضروریات کی طرح غریب اور ضرورت مند انسانیت کی مدد کریں۔
انہوں نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان ہونے کے ناطے ہم سب کا فرض ہے کہ جتنا ہو سکے غریب لوگوں کی مدد کریں۔ شہریوں کو انکے بنیادی حقوق فراہم کرنا ریاست کی ذمے داری ہے مگر ریاست اپنی ذمے داریاں پوری کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اگر ریاست اپنا فرض ادا کرتی تو آج ملک میں غربت کا خاتمہ ہو چکا ہوتا۔
نور نے کہا کہ میں نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ دکھی انسانیت کی فلاح کی بیڑا اٹھایا ہے اور جہاں تک ممکن ہو سکا اپنے غریب بہن بھائیوں کی مدد کروں گی۔خدا نے مجھے ہدایت دی ہے اور میری دعا ہے کہ خدا سب کو نیکی اعمال کی توفیق عطاء کرے۔