بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بالی ووڈ فلم’’گول مال اگین‘‘سو کروڑسے زائد کمانے کا اعزاز حاصل کرلیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ ایکشن کامیڈی فلم ’گول مال اگین‘ نے مختصر مدت میں ایک سو کروڑ سے زائد کی رقم بٹور کر نے کااعزاز حاصل کرلیا۔اجے دیو گن، ارشد وارثی، تبو اور پرینیتی چوپڑا کی فلم ’گول مال اگین‘ نے تین دن کے اندر بھارت سمیت دنیا بھر سے 112 کروڑ بھارتی روپے بٹور لیے۔فلم کی کامیابی کی تو پہلے ہی چہ مگوئیاں کی جارہی تھیں،

تاہم اتنی مختصر مدت میں ’گول مال اگین‘ سو کروڑ کلب میں شامل ہوگی اس کی توقع کسی کو نہیں تھی۔فوربز کے مطابق ’گول مال اگین‘ نے محض تین دن کے اندر 90 کروڑ روپے بھارت جب کہ کم سے کم 22 کروڑ روپے بیرون ممالک سے بٹورے۔کامیڈی فلم سیریز کی اتنی تیزی سے ایک سو کروڑ کلب میں شامل ہونے کے بعد اب خیال کیا جا رہا ہے کہ ’گول مال اگین‘ گزشتہ ماہ 29 ستمبر کو ریلیز ہونے والی کامیڈی ایکشن فلم ’جڑواں 2‘ کا بھی ریکارڈ توڑ دے گی۔’گول مال اگین‘ کو عامر خان کی فلم ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ سے ایک دن بعد میں ریلیز کیا گیا تھا، اجے دیوگن اور مسٹر پرفیکشنسٹ کی فلموں میں پہلے ہی مقابلے کی چہ مگوئیاں کی جارہی تھیں۔دوسری جانب ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ ابتدائی چار دن میں دنیا سے 40 کروڑ بھارتی روپے بٹورنے میں ہی کامیاب ہوسکی ہے۔خیال کیا جا رہا تھا کہ عامر خان کی ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ اجے دیوگن کی ’گول مال اگین‘ کے مقابلے تیزی سے اور زیادہ بزنس کرنے میں کامیاب جائے گی، تاہم ابتدائی تین میں ’گول مال اگین‘ نے بازی جیت لی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…