منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

ادتیا پنچولی کو25لاکھ روپے بھتے کی کال موصول

datetime 24  اکتوبر‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکار ادتیا پنچولی کو بھتے کی کال موصول ہوئی ہے جس میں بھتہ خوروں نے ان سے 25 لاکھ روپے طلب کیے ہیں۔بالی ووڈ میں انڈرورلڈ ڈان کے کرداروں پر فلمیں تو بنتی ہی ہیں لیکن کئی بار نامور ہدایت کاروں اور اداکاروں سے لاکھوں روپے بھتہ بھی طلب کیا جاتا ہے اور ساتھ ہی انہیں دھمکایا بھی جاتا ہے کہ ان کی شرائط نہ ماننے کی صورت میں انہیں جانی نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے

اور اب ایسا ہی کچھ بالی ووڈ ادکار ادتیا پنچولی کے ساتھ بھی ہوا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ادتیا پنچولی ابھی کنگنا رناوت کے مسئلے سے نکلے نہیں تھے کہ انہیں ایک اور پریشانی نے گھیر لیا، حال ہی میں انہیں ایک فون موصول ہوا جس میں بھتہ خوروں کی جانب سے 25 لاکھ روپے کی رقم طلب کی گئی اور اس حوالے سے انہیں متعدد بار فون کالز کی گئیں۔

رپورٹس کے مطابق اداکار نے پولیس میں شکایت درج کرتے ہوئے تمام تر تفصیلات لکھ کر فراہم کردی ہیں تاہم پولیس کی جانب سے اب تک واقعے کی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔واضح رہے کنگنا رناوت نے ادتیا پنچولی پر جنسی تشدد کا الزام عائد کیا تھا جس کے جواب میں اداکار نے کنگنا کو پاگل قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف ہتک عزت کی درخواست دائر کررکھی ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…