بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

فلم ’’کوئی مل گیا‘‘ میں ’’جادو‘‘ کا کردار اداکرنیوالے اداکار کا راز کھل گیا!!

datetime 24  اکتوبر‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن کی کامیاب فلم ’کوئی مل گیا‘ میں دوسرے سیارے سے آنے والے ایلین ’جادو‘ کا کردار ادا کرنے والے اداکار کا راز کھل گیا۔بالی ووڈ میں آج تک بچوں کے لیے بیشمار فلمیں بنیں لیکن ان میں سے چند ایک ایسی ہیں جنہیں صرف بچوں نے ہی پسند نہیں کیا بلکہ ان کا شمار آج تک

ہر عمر کے لوگوں کی پسندیدہ فلموں میں ہوتا ہے اور ایسی ہی ایک فلم 2003 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں انڈسٹری میں اپنے ڈانس اور ایکشن سے شہرت پانے والے اداکار ہریتھک روشن نے اہم کردار ادا کیا تھا۔فلم ’کوئی مل گیا‘ میں ہریتھک روشن نے ذہنی معذور بچے کا کردار ادا کیا تھا جو عمر میں بڑا ہونے کے باوجود بچوں جیسی ذہنیت رکھتا تھا اور بچوں میں ہی خوش رہتا تھا لیکن فلم میں لیڈ رول میں ہونے کے باوجود ہریتھک سے زیادہ ’جادو‘ کا کردار مشہور ہوا تھا، جو دوسری دنیا سے آیا ہوا ایک ایلین تھا لیکن یہ بات آج تک کوئی نہیں جان سکا کہ وہ کردار کس نے ادا کیا تھا لیکن بالآخر یہ راز 14 سال بعد کھل ہی گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’کوئی مل گیا‘ میں جادو کا کردار اداکار اندراودان پروہٹ نے ادا کیا جب کہ فلم کے ہدایت کار راکیش روشن نے اس بات کو مداحوں سے پوشید رکھا مگر کچھ عرصہ قبل فلم کی تصاویر لیک ہونے سے یہ راز افشا ہوا۔



کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…