ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

شوہر فوزی علی کاظمی سے اپنا اور اپنے بیٹے کا حق لینے کیلئے عدالت کا رخ کیا ، کسی کو بدنام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ‘ زارا اکبر

datetime 23  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) ٹی وی اور تھیٹر کی نامور اداکارہ زارا اکبر نے کہا ہے کہ میں نے اپنے شوہر فوزی علی کاظمی سے اپنا اور اپنے اکلوتے بیٹے کا حق لینے کیلئے عدالت کا رخ کیا ہے ،میر ا کسی بھی مخالف سیاسی جماعت یا کسی بھی سیاسی شخصیت کو بدنام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ،کچھ لوگ میرے

اس کیس کو سیاسی بنانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ،میں اپنے خدا کو حاضر ناظر جان کر حلف دیتی ہوں کہ یہ میرا ذاتی معاملہ ہے اور اس کا میری جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے ،اس حوالے سے بے بنیاد خبریں پھیلانے والوں کو یہ سوچنا ہوگا کہ میں بھی کسی کی بہن اور بیٹی ہوں اور یہ واقعہ کسی کے ساتھ بھی رونما ہوسکتا ہے ۔ ’’این این آئی ‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ شادی کرنا کوئی جرم نہیں بیس سال سے میں اپنے شوہر سے یہ تواقع کررہی تھی کہ وہ اپنے بیٹے کے سر پر ہاتھ رکھے گا مگر اس شخص نے بھی پلٹ کر ہماری خبر نہیں لی ،میں مزید نا امیدی کی زندگی گزارنا نہیں چاہتی میرا کیس عدالت میں دائر ہوچکا ہے اور میں اس حوالے سے پر امید ہوں کہ معزز عدالت میں مجھے اور میرے بیٹے کو انصاف فراہم کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں زارا اکبر نے کہا کہ میں نے اپنا نکاح نامہ عدالت میں پیش کردیا ہے یہ نکاح نامہ میری اور میرے بیٹے

کی سچائی کا بہت بڑا ثبوت ہے ،شوہر کی جانب سے میری زندگی کو خطر ہ ہے اور میرے خاندان کو دھمکیاں موصول ہورہی ہیں کہ کے خاموش ہو جائو اور کیس واپس لے لو ورنہ تمہار انجام اچھا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ مجھے یا میرے خاندان کو کچھ ہوا تو ساری ذمہ داری فوزی علی کاظمی پر عائد

ہوگی ۔ اداکارہ کے وکیل شیر باز علی ایڈووکیٹ نے کیس کے حوالے سے بتا یا کہ دوران شادی جب کوئی بچہ پیدا ہوتا ہے تو وہ اسی کا تصور کیا جاتا اور ایسے بچے کا ڈی این بھی ضرور ی نہیں ہوتا عدالت اس بارے پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے کہ دوران شادی پیدا ہونے والے بچے کا خرچہ باپ ادا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نکاح نامہ پاکستان میں ضروری نہیں نکاح نامہ کے بغیر بھی شادی رجسٹرڈ ہوتی ہے ۔زارااکبر کی شادی رجسٹرڈ ہے کیونکہ فوزی علی کاظمی نے اسلام آباد میںجو کیس تھا اس میں نکاح نامہ عدالت میں پیش کیا تھا اور بیان بھی دیا تھا وہ کاپی جلد حاصل کر کے میڈیا کو فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق بچہ بالغ ہو یا نا بالغ باپ کا فرض بنتا ہے کہ وہ بچے کی تعلیم کے اخراجات اور اپنی جائیداد میں بھی حصہ دے کیونکہ باپ ولی ہوتا ہے اور ویسے بھی فوزی علی کاظمی نے زارااکبر کو طلاق نہیں دی اور اس کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اسے اوراس کے بیٹے کو ماہانہ اخراجات فراہم کرے اور بیٹے کو اپنی جائیداد میں حصہ دار بنائے ۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…