بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اداکار کمال رشید خان اور عامر خان کے درمیان تنازعات سامنے آگئے

datetime 20  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بھارتی فلم انڈسٹری کے متنازع اداکار کمال رشید خان عرف کے آر کے اور بالی ووڈ اسٹار عامر خان کے درمیان تنازعات سامنے آگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خود ساختہ تجزیہ نگار کمال رشید خان نے عامر خان کی نئی فلم سیکریٹ سپر اسٹار کے حوالے سے سماجی رابطوں کی

ویب سائٹ ٹوئٹر پر منفی ریمارکس لکھے جس کے بعد ٹوئٹر نے ان کا اکاؤنٹ معطل کردیا تاہم کے آر کے نے اس کا الزام عامر خان پر لگادیا۔عامر خان کی فلم سیکریٹ سپر اسٹار 19 اکتوبر کو دیوالی کے موقع پر ریلیز کی گئی ہے جب کہ کمال رشید خان نے ایک روز قبل ٹوئٹر پر اس فلم کے حوالے سے تجزیہ جاری کیا۔ رپورٹس کے مطابق کمال رشید نے اپنی ٹوئٹ میں فلم کا کلائمکس افشاء کردیا جس کی وجہ سے ٹوئٹر نے ان کا اکاؤنٹ معطل کیا۔کمال رشید خان کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر نے ان کا اکاؤنٹ اس لیے معطل کیا کیوں کہ انہوں نے فلم کے حوالے سے منفی ریمارکس دیے اور وہ ٹوئٹر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ کمال خان نے کہا کہ اگر ٹوئٹر نے ان کا اکاؤنٹ بحال نہیں کیا تو وہ دوبارہ کبھی ٹوئٹر پر اکاؤنٹ نہیں بنائیں گے اور اس کا بائیکاٹ کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’میں نے اپنے چار سال اور بہت سارا پیسہ خرچ کرکے ٹوئٹر پر 60 لاکھ کے قریب فالوورز بنائے لہٰذا میں

ٹوئٹر کے خلاف عدالت جاؤں گا اور دعویٰ کروں گا کہ میں نے اب تک جتنا وقت اور پیسہ ٹوئٹر پر خرچ کیا ہے وہ مجھے بطور ہرجانہ واپس کیا جائے۔کمال رشید خان نے یہ بھی کہا کہ اگر ٹوئٹر محض اس لیے ان کا اکاؤنٹ معطل کررہا ہے کہ عامر خان انہیں ٹوئٹر پر نہیں دیکھنا چاہتے تو یہ حیرت انگیز

بات ہے اور اس کا مطلب یہ نکلتا ہے کہ ٹوئٹر کے اصل مالک عامر خان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کسی کو گالی یا دھمکی نہیں دی اس لیے ٹوئٹر کو کوئی حق نہیں کہ وہ میرا اکاؤنٹ معطل کرے، ایسا کرنے سے قبل انہوں نے مجھے کوئی وارننگ نہیں دی یعنی ٹوئٹر چاہتا ہے کہ صرف عامر خان اسے

استعمال کریں۔خیال رہے کہ کے آر کے ماضی میں بھی متعدد تنازعات کا شکار رہ چکے ہیں۔ گزشتہ برس بھی دیوالی کے موقع پر ٹوئٹر نے ان کا اکاؤنٹ معطل کردیا تھا کیوں کہ اس وقت انہوں نے اجے دیوگن کی فلم ’’شیوے‘‘ کے حوالے سے منفی ریمارکس دیے تھے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…