جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اجے دیوگن میرے بچپن کے دوست ہیں‘ فلم میں کام سے انکار نہیں کرسکتی‘اداکارہ تبو

datetime 20  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)اپنی آنے والی فلم ’’گول مال اگین‘‘ کی تشہیر میں مصروف اداکارہ تبو نے ایک بار پھر اپنے اور ایکشن ہیرو اجے دیوگن کے دیرینہ تعلقات کے بارے میں بات کی ہے۔تبو نے ایک بار پھر میڈیا کو اجے دیوگن کے ساتھ فلموں میں کام کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے

ایکشن ہیرو کو بچپن کا دوست قرار دیا۔تبو کا کہنا تھا کہ وہ اجے دیوگن کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے اس لیے انکار نہیں کرسکتی کیوں کہ وہ سپر اسٹار ایکشن ہیرو کے ساتھ مساوی بنیادوں پر کام کرتی ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں تبو نے وضاحت کی کہ وہ اور اجے دیوگن بچپن کے دوست ہیں، اور ان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا انہیں ڈبل فائدہ ہوتا ہے، جس وجہ سے وہ ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار نہیں کرسکتیں۔اداکارہ نے ڈبل فائدے کی وضاحت نہیں کی، تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ اجے دیوگن کے ساتھ مساوی بنیادوں پر کام کرتی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر اجے دیوگن انہیں بطور ہدایت کار یا پروڈیوسر کسی فلم یا کردار کے لیے پیش کش کرتے ہیں تو وہ ان سے انکار نہیں کرسکتیں۔خیال رہے کہ اجے دیوگن اور تبو نے’’ گول مال اگین‘‘ سے قبل’ ’وجے پتھ، حقیقت، تکشک اوردرشیام‘ جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…