منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

معروف اداکارہ زارا اکبرنے پیپلزپارٹی کے اہم رہنما سے سے18سالہ بیٹا ہونے کا دعویٰ کر دیا،حیرت انگیزانکشافات

datetime 19  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آلاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹیج اداکارہ زارا اکبرنے فوزی علی کاظمی نامی شخص سے18سال بیٹا ہونے کا دعویٰ کر تے ہوئے کہا ہے کہ فوزی علی کاظمی نے مجھے صرف2سال بیٹے کا خرچ دیا اسکے بعد وہ17سال سے غائب ہو چکا ہے ‘فوزی علی کاظمی آصف زرداری کا دوست ہے اگر میں قتل ہوئی تو اس کا ذمہ دار فوزی کاظمی ‘آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی ہوگی ‘میں (ن) لیگ کا حصہ ہوں مگر میرے اس معاملے سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں

لیکن وہ میری مدد کر نا چاہتے ہیں تو میرے لیے بہتر ہوگا ۔ لاہور پر یس کلب میں اپنے وکلاء کے ہمراہ پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے اسٹیج اداکارہ زارا اکبرنے کہا کہ میں اپنے بیٹے کی عمر18سال ہونے کا انتظار کرتی رہی ہوں جسکے بعد میں اب اپنے خاوند کیخلاف عدالت میں درخواست دائر کردی ہے اگرکوئی مجھ سے نکاح نامہ دیکھنا چاہتا ہے تووہ عدالت کے ریکارڈ میں جاکر دیکھ سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا خاوند غائب ہو چکا ہے اور مجھے اب قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں‘میرا خاوند آصف علی زرداری کا دیرینہ دوست ہے‘مجھے تحفظ چا ہیے میری جان کو خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے بچے کی تصویر میڈیا پر نہ آنے دیں اس کی پڑھائی کا مسئلہ ہے میری میڈیا مالکان سے گزارش ہے میری مدد کر یں ‘میری پارٹی ن لیگ کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں لیکن اگر مجھے میری پارٹی مدد فراہم کرتی ہے تو میں انکی شکر گزار ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا نکاح نامہ عدالت میں پیش کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرکسی کو یقین نہیں آتا تو وہ میرے بیٹے اور فوزی کاظمی کا ڈی این اے ٹیسٹ کرواکے دیکھ لیں میرا بیٹے کا باپ فوزی کاظمی ہی ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…