بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

عامر خان ایک بار پھر سینمائوں پر راج کرنے کیلئے تیار

datetime 19  اکتوبر‬‮  2017 |

ممبئی (این این آئی)گزشتہ سال اپنی فلم دنگل سے باکس آفس پر تہلکہ مچانے والے بولی وڈ اسٹار عامر خان اب اپنی نئی فلم’’سیکرٹ سپراسٹار ‘‘کے ساتھ ایک بار پھر سینمائوں پر راج کرنے کے لیے تیار ہیں۔یہ فلم ابھی تک ریلیز تو نہیں ہوئی مگر جن معروف افراد نے اسے دیکھا ہے، وہ اس کے پرستار

ہوگئے ہیں۔عامر خان اس فلم میں ایک میوزک پروڈیوسر کا کردار ادا کررہے ہیں، جبکہ فلم دنگل سے ڈیبیو کرنے والی زارہ وسیم مرکزی کردار ادا کریں گی۔اس فلم کی کہانی ایک مسلم گھرانے سے تعلق رکھنے والی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو گلوکارہ بننا چاہتی ہے تاہم والد کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کے باعث اپنا چہرہ چھپا کر انٹرنیٹ پر ویڈیوز ریلیز کرتی ہے۔اس فلم کو دیکھنے کے بعد اداکار نواز الدین صدیقی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ‘ سال کی بہترین فلم، انتہائی متاثر کن جبکہ تمام اداکاروں کی کردار نگاری قابل ستائش ہے۔راجکمار رائوکا کہنا تھا کہ دل کو چھولینے والی متاثر کن فلم، خود اس کا مزہ لیں اور دیکھیں۔عامر خاننے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کی فلم ’سیکریٹ سْپراسٹار‘ گزشتہ سال دنیا بھر میں کامیاب ہونے والی فلم ’دنگل‘ سے زیادہ بڑی ہوگی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…