اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

فلموں میں ناکامی کے بعد انیل کپورکے بھائی کی ڈراموں میں انٹری

datetime 19  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) نامور بالی ووڈ اداکارانیل کپور کے چھوٹے بھائی سنجے کپور نے فلموں میں ناکامی کے باعث ڈراموں میں کام کرنا شروع کردیا۔بھارتی فلم انڈسٹری میں مشہور اداکار، ہدایت کاراور پروڈیوسر کا رشتے دار ہونا کامیابی کی علامت سمجھاجاتا ہے۔ اداکارورون دھون، سونم کپور، عالیہ بھٹ اور سارہ علی خان سمیت متعدد اداکار اپنے مشہور رشتہ داروں کی وجہ سے ہی

بالی ووڈ میں آئے۔ ورون دھون کے والد ڈیوڈ دھون بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور ہدایت کار ہیں جب کہ عالیہ بھٹ بھی ہدایت کار مہیش بھٹ کی صاحبزادی ہیں ۔ فلم ’’کیدار ناتھ‘‘ سے فلموں میں انٹری دینے والی اداکارہ سارہ علی خان اداکار سیف علی خان کی بیٹی ہیں۔ لیکن یہاں بہت سے اداکار ایسے بھی ہیں جوبالی ووڈ میں رشتے داریاں ہونے کے باوجود ناکام ہوگئے۔ ان ہی میں سے ایک انیل کپور کے چھوٹے بھائی سنجے کپور ہیں۔اداکار سنجے کپور نے ابتدا میں کئی فلموں میں کام کیا جب کہ مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ ان کی فلم ’’راجا‘‘کو بہت پسند کیا گیا یا اگر یہ کہا جائے کہ انہیں فلم ’’راجا‘‘سے شہرت ملی تو غلط نہ ہوگا، اس کے بعد سنجے کپور کئی فلموں میں نظر آئے جن میں ’’محبت‘‘ ، ’’اوزار‘‘ اور ’’صرف تم‘‘ وغیرہ شامل ہیں۔ تاہم سنجے کپور بالی ووڈ میں وہ کامیابی حاصل نہ کرسکے جو ان کے بھائی انیل کپور کے حصے میں آئی۔ فلموں میں کام نہ ملنے کے باعث انہوں نے 14 سال بعد ڈراموں میں کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کا نیا ڈراما’’دل سنبھل جا ذرا‘‘رواں ماہ بھارتی چینل پر نشر ہوگا۔واضح رہے کہ سنجے کپورنیآج سے 14 سال قبل بھی ٹی وی ڈرامے ’’کرشمہ:دی مریکل آف ڈیسٹینی‘‘میں کام کیا تھا، اس ڈرامے میں ان کے ساتھ اداکارہ کرشمہ کپور نے اہم کردارادا کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…