ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

ویب سائٹس خواتین کو ایک دوسرے کیخلاف پیش کرنا بند کریں‘سونم کپور

datetime 18  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکارہ سونم کپور اس وقت اپنی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ہمراہ کرینہ کپور، شیکا تلسانی اور سوارا بھاسکر بھی کام کررہی ہیں، اب جب ایک فلم میں اتنی ساری اداکارائیں موجود ہوں تو ان کے درمیان جھگڑوں کی افواہیں تو خبروں

کی زینت بنیں گی ہی۔تاہم سونم کپور نے ایسی تمام افواہیں پھیلانے والی ویب سائٹس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خواتین کو ایک دوسرے کے خلاف پیش کرنا بند کردیں۔سونم کپور نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جھوٹی خبریں وائرل کرنے والوں کو اس قسم کی رپورٹنگ بند کرنے کا کہہ دیا۔حال ہی میں کچھ اس قسم کی قیاس آرائیاں سامنے آئی تھیں کہ سونم کپور اور کرینہ کپور کو فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کے سیٹس پر ایک دوسرے کے حوالے سے مسائل پیش آرہے ہیں، جس پر سونم نے ’’پنک ولا‘‘ نامی ہندوستانی ویب سائٹ کو اپنی ٹوئیٹ میں ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف خبر کو زیادہ وائرل کرنے کے لیے ایسی جھوٹی افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ویسے تو پنک ولا نے اپنی خبر میں کسی اداکارہ کا نام نہیں لیا، تاہم ان کی رپورٹ کے بعد دیگر میڈیا ویب سائٹس نے سونم اور کرینہ کا نام استعمال کرتے ہوئے جھگڑے کی خبریں وائرل کردی۔پنک ولا نے اپنی خبر میں دعویٰ کیا تھا کہ دو اسٹارز کے

درمیان فلم کے سیٹ پر جھگڑا ہوا، اس خبر میں خاص اشارہ سونم کپور کی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کی جانب کیا گیا تھا۔سونم نے مزید لکھا، ’آپ کے خیال میں خواتین کے پاس جھگڑا کرنے کے علاوہ کوئی اور کام نہیں، اس قسم کی خبریں بنانا بند کریں۔اداکارہ کے مطابق اس خبر کا مقصد اداکاراؤں کو ایک

دوسرے کے خلاف کرنا ہے، کیوں کہ وہ یہی ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ دو اداکارائیں ایک ساتھ کام نہیں کرسکتیں۔سونم کپور کے والد انیل کپور نے بھی سونم اور ان کی فلم کی ٹیم کی حمایت میں ٹوئٹر پیغام دیا۔انیل کپور کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ’اس طرح کے جھوٹے الزامات اور جعلی خبروں کے

باوجود ویرے ہمت سے ایک ساتھ ہیں، یہی سچی دوستی ہے۔فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ میں کرینہ کپور مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، فلم کی پروڈکشن سونم کپور کی بہن ریہا کپور اور ایکتا کپور کررہی ہیں۔فلم اگلے سال ریلیز کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…