بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

ارشد وارثی نے ’’بگ باس‘‘ پروگرام کو آڑے ہاتھوں لے لیا

datetime 18  اکتوبر‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار ارشدوارثی کا کہنا ہے کہ ’’بگ باس‘‘ کی انتظامیہ شو کی ریٹنگ کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور سستی شہرت کے لیے بے وقوف لوگوں کو پروگرام میں لیا جارہا ہے۔بھارت کے ریئلٹی شو ’’بگ باس‘‘ کو سب سے زیادہ متنازعہ ریئلٹی

شو تصور کیا جاتا ہے اور صرف ریٹنگ کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جاتے ہیں لیکن یہ سب جاننے کے باوجود کوئی اس حوالے سے بات نہیں کرتا اور اس کی سب سے بڑی وجہ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان ہیں کیوں کہ انڈسٹری میں رہتے ہوئے بھی ان سے پنگا نہیں لے سکتا مگر اداکار ارشد وارثی نے آخرکار ’بگ باس 11‘‘ کے حوالے سے لب کشائی کردی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2006 میں ’’بگ باس‘‘ کے پہلے شو کی میزبانی کرنے والے بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار ارشد وارثی نے’’ بگ باس‘‘ کی انتظامیہ کو بزنس مین قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے صرف پیسہ بنارہے ہیں اور سستی شہرت کے لیے بے وقوف لوگوں کو پروگرام میں لیا جارہا ہے جس کی وجہ سے شو پستی کی جانب جارہا ہے۔ارشد وارثی کا کہنا تھا کہ ’بگ باس‘ میں جو اخلاقی ڈارمہ کیا جارہا ہے اس میں قصور ٹی وی یا شو انتظامیہ کا نہیں بلکہ مداحوں کا ہے جو صرف لوگوں کو

ٹی وی پر عجیب وغریب حرکات کرتا دیکھنا چاہتے ہیں اوران کی گالیوں اور تماشوں سے محظوظ ہوتے ہیں لیکن جس دن عوام نے یہ فیصلہ کرلیا کہ وہ اخلاق سے گری ہوئی ایسی کوئی بھی چیز نہیں دیکھنا چاہتے اور ڈرامے باز لوگوں کے بجائے اچھے اداکاروں کو دیکھنا چاہیں گے، اس دن سے پروگرام

کی انتظامیہ بھی اسکرپٹ تبدیل کرنے پر مجبور ہوگی۔واضح رہے کہ حال ہی میں انڈر ورلڈ ڈان داود ابراہیم کے رشتہ دار اور ’’بگ باس 11‘‘ میں شامل زبیر خان نے بھی سلمان خان پر الزامات عائد کیے تھے جس کا انہوں نے بھرپور جواب دیا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…