بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان آکر کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا، مراکشی اداکارہ عمار دھامنی

datetime 16  اکتوبر‬‮  2017 |

لاہور(این این آئی) مراکش سے تعلق رکھنے والی خوبرواداکارہ وگلوکارہ وائم عماردھامنی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے اوریہاں آکر کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا۔وائم عمار دھامنی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے اوریہاں آکر کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا

رہا۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے کیرئیرکا آغازمراکش سے بطور میزبان کیا تھا۔ ویسے تو مجھے بچپن سے ہی بننے، سنورنے کا شوق تھااورمیں شوبزکوہی اپنا کیرئیر بنانا چاہتی تھی لیکن اس سے قبل میں نے انجینئرنگ کے شعبے میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد باقاعدہ طورپر شوبزانڈسٹری میں کام شروع کیا۔ میزبانی کرتے ہوئے مجھے اداکاری کی آفرزشروع ہوئی تومیں نے پہلے اداکاری کی تربیت حاصل کی اوراسی طرح گلوکاری کی بھی باقاعدہ تعلیم حاصل کی۔اداکارہ نے کہا کہ میں خود کوبہت خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میرے کام کو بہت سراہاگیا اورتھوڑے ہی عرصے میں میرا شمارمڈل ایسٹ کے سپراسٹارزمیں ہونے لگا۔ اس دوران میرے کچھ دوستوں نے مشورہ دیا کہ مجھے بالی ووڈ کے لیے کام کرنا چاہیے۔ کیونکہ اکثر بالی ووڈاسٹارز شوٹنگ کے لیے یا پھرپروگراموں میں پرفارم کرنے کے لیے دبئی آتے تھے توان سے ملاقات ہوتی رہتی تھی۔ جس کی وجہ

سے مجھے بالی ووڈتک رسائی میں مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔عمار دھامنی نے کہا کہ پاکستانی فلم میں کام کا تجربہ بھی بہت شانداررہا۔ شہزاد رفیق جیسے منجھے ہوئے ہدایتکاراورشان جیسے ورسٹائل ہیرونے میری فنکارانہ صلاحیتوں کو خوب نکھارا۔ انھوں نے کہا کہ میں نے فلم کی کہانی اوراپنے

کردار کو دیکھتے ہوئے کام کرنے کی حامی بھرلی اورپھروہاں جس طرح کا ماحول میسرآیا، اس کوکبھی نہیں بھلا سکتی۔وائم عمار دھامنی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی توکوئی کمی نہیں ہے، بس تھوڑی سی توجہ سے کام کیا جائے توپاکستانی دنیا کے ہرکونے میں اپناکام متعارف کروانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…