منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

بالی ووڈ فلم’’جڑواں ٹو‘‘ 200 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی

datetime 16  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این اائی)بالی ووڈ کی رومانٹک بولڈ کامیڈی فلم ’جڑواں 2‘ نے محض 16 دن میں دنیا بھر سے 200 کروڑ روپے کماکر نیا اعزاز حاصل کرلیا۔ورون دھون، جیکولین فرنانڈس، تپسی پنو، انوپم کھیر، راجیو یادپال اور جوہنی لیور کی فلم کو گزشتہ ماہ 29 ستمبر کو دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا

تھا۔’جڑوا ں2‘ سلمان خان کی 1997 میں آنے والی فلم ’جڑواں‘ کا سیکوئل ہے، لیکن نئی فلم میں بھی سلمان خان کو دکھایا گیا ہے۔ہیرو ورون دھون کے والد ڈٰیوڈ دھون کی ہدایت کردہ اس فلم نے گزشتہ 16 دن میں دنیا بھر سے 203 کروڑ سے زائد پیسے بٹور کر نہ صرف سلمان خان کی 1997 کی ’جڑواں‘ کو پیچھے چھوڑ دیا، بلکہ انہوں نے رواں برس سلمان خان کی ریلیز ہونے والی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔’جڑواں 2‘ نے مختصر مدت میں 203 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کرکے رواں برس ریلیز ہونے والی بولی وڈ کی کئی فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 2017 کی تیسری بڑی کمانے والی فلم کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے۔اس سے پہلے رواں برس ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی فلم ’رئیس‘ اور اکشے کمار کی ’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘ 200 کروڑ کلب میں شامل ہوچکی ہیں۔’’جڑواں 2‘‘ رواں سال ریلیز ہونے والی تیسری فلم ہے، جو 200 کروڑ سے زائد کمانے میں کامیاب ہوئی

ہے۔نصف ماہ میں 200 کروڑ کمانے کے بعد اب خیال کیا جا رہا ہے کہ ورون دھون کی یہ فلم ایک ماہ کے اندر 300 کروڑ کلب میں شامل ہونے میں کامیاب ہوجائے گی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…