ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

پہلی بار سونم کپور اپنے والد کے ساتھ کام کر تی نظر آئیں گی

datetime 16  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) انیل کپور اپنی بیٹی سونم کپور کے ساتھ پہلی بار اسکرین پر کام کرتے نظر آئیں گے۔’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ گانا 1994 میں ریلیز کی گئی فلم ’1942 اے لو اسٹوری‘ میں شامل تھا، اس فلم کو ودھو ونود چوپڑا نے بنایا تھا۔لیکن اب اس گانے کے نام پر بننے والی فلم کو ودھو ونود

چوپڑا کی بہن شیلے چوپڑا بنانے جا رہی ہیں۔ فلم ساز ودھو ونود چوپڑا کی بہن ہدایت کار شیلے چوپڑا کی فلم ’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ میں پہلی بار سونم کپور اپنے والد کے ساتھ کام کر تی نظر آئیں گی۔خبر میں فلم کی کہانی اور دونوں باپ، بیٹیوں کے کردار کے حوالے سے کچھے نہیں بتایا گیا، تاہم اس سے قبل گزشتہ ماہ 24 ستمبر کو یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سونم اور انیل کپور ہدایت کار شیلے چوپڑے کی فلم میں حقیقی زندگی کی طرح فلم میں بھی باپ اور بیٹی بنیں گے۔خبر تھی کہ شیلے چوپڑے ایک ایسی فلم بنانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہیں، جس میں ایک بیٹی اور والد کی محبت کو دکھایا جائے گا۔یہ بھی خبر تھی کہ اس فلم کو ممکنہ طور پر ’مارکو بھاؤ‘ کے نام سے بنایا جائے گا، تاہم اب اسے ’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ کے نام سے بنایا جائے گا۔خیال رہے کہ اس فلم کے لیے ہدایت کارہ شیلے چوپڑے کی پہلی پسند اداکار سنجے دت تھے، تاہم ان سے معاملات طے نہ پانے کے بعد فلم کی

ٹیم نے انیل اور سونم کپور کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔خیال کیا جا رہا ہے کہ ٓئندہ برس سے فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا۔یاد رہے کہ سونم کپور ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…