منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

معروف بھارتی اداکار قادر خان آج کل کہاں اور کس حال میں ہیں؟افسوسناک تصاویر منظر عام پر

datetime 16  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹورنٹو(این این آئی) دو دہائیوں سے زائد عرصے تک اپنی اداکاری کے ذریعے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے اداکار قادر خان کی صحت ہر گزرتے دن کے ساتھ خراب ہورہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکار قادر خان کے مداحوں کے لیے بری خبر یہ ہے کہ اب ان کی صحت اس قدر خراب ہوچکی ہے کہ وہ چلنے پھرنے سے قاصر ہوگئے ہیں اور وہیل چیئر پر آگئے ہیں جب کہ انہیں بات چیت کرنے میں بھی

مشکلات کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا پر قادر خان کی ان کے بیٹے کے ساتھ نئی تصویر سامنے آئی ہے جس میں وہ وہیل چیئر پر بیٹھے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔قادر خان ان دنوں اپنے بیٹے سرفراز اور بہو کے ساتھ کینیڈا میں رہائش پذیر ہیں، بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے انہیں صحت کے مختلف مسائل کا سامنا ہے جب کہ وہ نقل و حرکت کے لیے مکمل طور پر اپنے بیٹے اور بہو کے محتاج ہیں۔ ان کے بیٹے سرفراز خان نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ ان کے والد کو چلنے پھرنے میں دشواری کا سامنا ہے اور بغیر سہارے کے وہ کھڑے نہیں ہوسکتے۔سرفراز نے بتایا کہ ہم والد کو سہارا دے کر چلانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن چند قدم چلنے کے بعد وہ کہتے ہیں کہ انہیں واپس وہیل چیئر پر بٹھا دیا جائے ورنہ وہ گر جائیں گے۔ سرفراز کے مطابق چند سال پہلے ان کے والد کے گھٹنوں کی سرجری ہوئی تھی جو کامیاب بھی رہی تھی لیکن اس کے بعد قادر خان نے کھڑے ہونے سے انکار کردیا حالانکہ ڈاکٹر نے کہا تھا کہ سرجری کے اگلے روز سے ہی انہیں کھڑے ہوکر چلنے کی کوشش کرنی ہوگی۔جب سرفراز سے یہ پوچھا گیا کہ کیا ان کے والد یعنی قادر خان اپنے پرانے دوستوں گووندا اور شکتی کپور کو پہچانتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ جی بالکل وہ سب کو پہچانتے ہیں اور انہیں اب بھی سب کچھ یاد ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…