بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

پریانکا کو18سال کی عمرمیں کس تکلیف سے گزرناپڑاتھا، حقیقت سامنے آگئی

datetime 15  اکتوبر‬‮  2017 |

ممبئی(آن لائن) نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ماضی میں اپنے ساتھ پیش آئے ایک تکلیف دہ واقعے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ 18 سال کی عمر میں انہیں اس حد تک ذہنی دباؤ میں مبتلا کیا گیا تھا کہ ان کا صبر جواب دے گیا تھا،تاہم اس واقعے نے ایک نئی پریانکا کو جنم دیا۔بالی ووڈ فلمیں کہانی، ایکشن، موسیقی اور ہیروئنوں کے بغیر نامکمل ہیں ، بھارتی فلم انڈسٹری میں آج تک کسی نے بھی ایسی فلم بنانے کی کوشش نہیں کی

جو ہیروئن کے بغیر ہو، اداکارائیں بالی ووڈ کا اہم اور لازمی جز سمجھی جاتی ہیں اور بیشتر شائقین اداکاراں کو دیکھنے کے لیے ہی سینما کا رخ کرتے ہیں ۔ تاہم فلموں کا لازمی جز سمجھی جانے والی ہیروئنوں کو آج بھی بالی ووڈ میں قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا ، ان کے ساتھ نہ صرف صنفی امتیاز برتا جاتا ہے بلکہ انہیں معاوضہ بھی فلم کے ہیرو کے مقابلے میں کم دیاجاتا ہے۔اس صنفی امتیاز کاشکار بالی ووڈ کی تقریبا ہر اداکارہ ہوئی ہے۔ حال ہی میں پریانکا چوپڑا نے کیر ئیر کی ابتدا میں ہونے والے ایک تکلیف دہ واقعے کا ذکر کیا جس میں ان کے ساتھ واضح طور پر صنفی امتیاز برتا گیا تھا، پریانکا آج بالی ووڈ سمیت ہالی ووڈ کی بھی مقبول ترین اداکارہ ہیں تاہم وہ اپنے ساتھ ہوئے اس واقعے کو بھلا نہیں سکی ہیں۔پریانکانے ایک انٹرویو کے دوران ماضی کے واقعات سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب میں 18 سال کی تھی تو بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے ہدایت کار(پریانکا نے ہدایت کار کانام نہیں بتایا)نے مجھے صاف لفظوں میں کہا کہ اگر میں کم معاوضے اور ہدایت کار کی شرطوں کے مطابق کام نہیں کروں گی تو وہ مجھے فلم سے نکال کر کسی اور کو یہ فلم دے دیں گے،کیونکہ انٹرٹینمنٹ بزنس میں ہیرو کے مقابلے میں ہیروئن کو تبدیل کرناکوئی بڑی بات نہیں ۔

پریانکا یہ واقعہ شیئر کرتے وقت جذباتی ہوگئیں اور کہا کہ میں آج تک یہ سب بھلا نہیں سکی ہوں ۔ تاہم اس واقعے نے میری ہمت توڑی نہیں بلکہ مجھے مزید مضبوط بنایا اور میں نے فیصلہ کیا کہ میں خود کواس قابل بناں گی کہ کوئی فلمساز مجھے تبدیل کرنے کے متعلق سوچے بھی نہیں۔پریانکا نے اپنا کہا سچ کردکھایا، آج ان کا شمار صرف بالی ووڈ کی ہی نہیں بلکہ ہالی ووڈ کی بھی صف اول کی اداکاراں میں ہوتا ہے ، پریانکا اس قت ہالی ووڈ کے دو پروجیکٹ اے کڈ لائک جیکاور از اٹ ان رومینٹکمیں مصروف ہیں۔واضح رہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ بالی ووڈ میں خواتین کے ساتھ صنفی امیتازبرتے جانے کے رجحان میں تبدیلی آرہی ہے، ماضی کے برعکس اب بالی ووڈ ہیروئنوں کو بھی اہمیت دی جارہی ہے جس کی مثال دپیکا پڈوکون ہیں جنہیں فلم پدماوتیمیں اداکار رنویر سنگھ اور شاہد کپور سے زیادہ معاوضہ دیا گیا ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…