جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کی خوبرو فلمسٹار نیلی کو تو سب ہی جانتے ہیں نیلی آج کہاں اور کس حال میں ہیں، جان کر دنگ رہ جائینگے

datetime 12  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی اداکارہ نیلی سے تو آپ واقف ہی ہونگے ۔ نیلی کے نام سے جانیوالی اس اداکارہ کا اصل نام نیلو فر تھا اور یہ اپنی ہر فلم میں آنکھوں کا رنگ نیلا کرنے

کیلئے نیلے رنگ کے لینس استعمال کیا کرتی تھی اور اسی وجہ سے ان کا نام نیلو فر سے نیلی پڑ گیا۔ نیلی کی والدہ کی دوسری شادی حیدر آباد کے ایک معزز گھرانے میں ہوئی۔ نیلی اپنی والدہ کے پہلے شوہر سے تھیں، نیلی نے بے شمار پاکستانی فلموں میں کام کیاان کی معروف فلمسٹار جاوید شیخ کے ساتھ جوڑی شائقین نے بہت پسند کی۔ نیلی کی بہترین فلموں میں ’مشکل، کالے چور‘ نے فلم بینوں کو بہت زیادہ متاثر کیا۔ 2006میں نیلی کی آخری فلم ’دلہن بنتی ہیں نصیبوں والیاں‘منظر عام پر آئی۔اس فلم کے بعد نیلی نہ صرف پردہ سکرین سے غائب ہو گئیں بلکہ فلم انڈسٹری سے متعلق شاید ہی کوئی ایسا بندہ ہو جو نیلی سے متعلق جانتا ہو کہ وہ کہاں ہیں۔ نیلی کی زندگی سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے افراد دعویٰ کرتے ہیں کہ نیلی کی پہلی شادی سرفراز مرچنٹ نامی شخص کے ساتھ ہوئی اور نتیجہ طلاق پر منتہج ہوا۔ بعد ازاں نیلی نے اسد بخاری نامی ایک شخص کے ساتھ زندگی کا ہمسفر بننے کا فیصلہ کیا۔بتایا جاتا ہے کہ نیلی کے دو بچے ہیں اور وہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رہائش پذیر ہیں جبکہ لاہور میں بھی اپنی رہائش گاہ پر ان کا آنا جانا رہتا ہے۔

 

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…