جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ہریتک اور کنگنا کے تنازعہ نے ایک نیا موڑ لے لیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکار ہریتک روشن اور بے باک اداکارہ کنگنا رناوت کے تنازع نے ایک نیا موڑ لے لیا ہے۔ اب تک کنگنا ہی میڈیا پر اس تنازع کے حوالے سے گفتگو کرتی آ رہی تھیں لیکن گزشتہ روز پہلی بار ہریتک روشن نے ری پبلک ٹی وی پر میزبان ارنب گوسوامی کو انٹرویو دے کر اپنی بات دنیا کے سامنے رکھ دی ہے۔انہوں نے انٹرویو میں کنگنا کے ساتھ کسی

بھی طرح کے تعلق کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرا کنگنا کے ساتھ زندگی میں کبھی تعلق نہیں رہا اور وہ ای میلز کے ذریعے ایک عرصے تک مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کرتی رہی۔اس انٹرویو میں کنگنا کی بہن رنگولی کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی تصویر پر بھی گفتگو ہوئی جس میں ہریتک اور کنگنا ایک پارٹی میں ایک دوسرے سے بغلگیر ہوتے ہیں۔ رنگولی تصویر کے ساتھ لکھا کہ ’’ہریتک اور کنگنا کا تعلق ثابت کرنے کے لیے یہ تصویر کافی ہے۔‘‘ اس تصویر پر ہریتک کا کہنا تھا کہ ’’اس پارٹی میں میری بیوی سوزین اور دوسرے دوست بھی موجود تھے اور ایسا کچھ بھی وہاں نہیں ہوا، یہ تصویر فوٹوشاپ کی گئی ہے۔‘‘ ہریتک نے تو اس تصویر پر یہ بات کہہ دی لیکن ٹوئٹر صارفین تب سے ہریتک کی تصاویرمیں فوٹوشاپ کے ذریعے اپنی تصویریں شامل کرکے پوسٹ کر رہے ہیں اور ساتھ لکھ رہے ہیں کہ وہ اتنے سالوں سے ہریتک کے ساتھ تعلق میں ہیں اور اس کے ثبوت میں یہ تصویر ہی کافی ہے۔واضح رہے کہ کنگنا اور ہریتک کا تنازع جنوری 2016ء میں اس وقت شروع ہوا جب ایک انٹرویو میں کنگنا نے ہریتک کو ’’احمق سابق بوائے فرینڈ‘‘ کہہ کر پکارا۔ جس کے جواب میں ہریتک نے ایک

تلخ ٹویٹ کی اور تب سے دونوں کامعاملہ اس قدر بڑھا کہ عدالت تک جا پہنچا۔کنگنا کا موقف ہے کہ اس کے ہریتک کے ساتھ جسمانی تعلقات رہے ہیں اور وہ اس کے ساتھ شادی کرنا چاہتا تھا لیکن پھر مکر گیا۔ دوسری طرف ہریتک کا کہنا ہے کہ اداکارہ سے اس کا تعلق پروفیشن کی حد سے آگے کبھی نہیں رہا اور وہ کبھی اکیلے میں ملے تک نہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…