بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

ترکی میں آئس کریم فروش نے عامر خان کو چکرا کر رکھ دیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2017 |

انقرہ(این این آئی) ترکی میں آئس کریم فروش نے معروف بھارتی اداکار عامر خان کو گھما کر رکھ دیا۔بالی ووڈ اداکارعامر خان اپنی نئی فلم کی تشہیر کے لیے اہل خانہ کے ہمراہ ترکی کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے صدارتی محل میں ملاقات بھی کی۔ عامر خان نے موقع غنیمت جانتے ہوئے ترکی کی مشہور زمانہ آئس کریم کھانے نکل پڑے لیکن اس کا حصول

کافی دشوار گزار ثابت ہوا۔عامر خان نے ٹوئٹر پر ’’صبر کا پھل میٹھا‘‘ کے نام سے اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ترکی کے آئس کریم فروش سے آئس کریم خرید رہے ہیں لیکن آئس کریم والا جو کسی بازی گر سے کم نہیں آئس کریم عامر خان کے ہاتھ میں پکڑاتے ہوئے انہیں خوب تنگ کرتا ہے تاہم مسٹر پرفیکشنسٹ بھی جھنجھلاہٹ کا شکار نہیں ہوتے اور صبر کے ساتھ آئس کریم

پکڑنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔عامر خان آئس کریم لینے کے لیے ہاتھ بڑھاتے ہیں لیکن آئس کریم فروش بڑی مہارت کے ساتھ کسی بازی گر کی طرح آئس کریم کو ادھر ادھر ہوا میں گھماتا رہتا ہے کہ آئس کریم نہ تو زمین پر گرتی ہے اور نہ ہی عامر کے ہاتھ میں آتی ہے۔ اداکار کو خوب زچ کرنے کے بعد بالآخر دکاندار عامر کو آئس کریم دے دیتا ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…