جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

بالی ووڈ کی وہ فلم جس نے ریلیز ہوتے ہی 100 کروڑ روپے کما لئے

datetime 9  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ کے نوجوان اداکار ورن دھون اپنے کیریئر میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور اب کی نئی فلم ’جڑواں 2‘ بھی 100 کروڑ کلب کا حصہ بن چکی ہے۔ورن دھون کی فلم ’جڑواں 2‘ اپنی ریلیز کے پورے ایک ہفتے بعد ہی 100 کروڑ ہندوستانی روپے کماکر بلاک بسٹر ہِٹ فلموں کی فہرست میں

شامل ہوگئی۔یہ 1997 میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی کامیاب فلم کا سیکوئل ہے، جس میں کنگ خان کا مرکزی کردار ورن دھون نے نبھایا ہے۔فلم میں جیکولین فرنینڈز اور تپسی پنو بھی مرکزی کردار کرتی نظر آئیں۔واضح رہے کہ اس کامیڈی فلم کو صرف باکس آفس پر ہی شاندار ردعمل نہیں ملا بلکہ تجزیہ کاروں نے بھی اسے بہترین ریویوز دیے۔ورن دھون، جیکولین فرنینڈز اور تپسی پنو کی رومانٹک کامیڈی فلم ’جڑواں 2‘ نے ریلیز کے ابتدائی تین دن میں 37 کروڑ بھارتی روپے کے لگ بھگ بزنس کرکے کئی فلموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی تھی۔فلم ’جڑواں 2‘ میں ورن دھون کے علاوہ سلمان خان بھی مختصر کردار میں نظر آئے، اس کردار کے ٹیزر کو ورن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر بھی کیا تھا جس میں سلمان خان یہ کہتے نظر آئے تھے کہ اصل جڑوان ورن دھون نہیں بلکہ وہ ہیں۔واضح رہے کہ ورن دھون کی اس سے قبل ریلیز ہونے والی کئی فلمیں باکس آفس پر شاندار کاکردگی دکھا چکی ہیں جن میں ’بدلہ پور‘، ’اے بی سی ڈی 2‘ اور ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ وغیرہ شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…