ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

عامر خان کی ترک صدررجب طیب اردوان سے ملاقات

datetime 8  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ،ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے انقرہ میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔بالی ووڈ اداکارعامر خان ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’’سیکریٹ سپراسٹار‘‘ کی پروموشن کے سلسلے میں فیملی کے ہمراہ ترکی میں ہیں جہاں انہوں نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے صدارتی محل میں ملاقات کی۔اپنی نئی فلم کے حوالے سے صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے عامر خان

کا کہنا تھا کہ یہ فلم کسی خاص عمر یا طبقے کے لیے نہیں بلکہ ہر خاص و عام کیلئے ہے۔واضح رہے کہ عامر خان کی فلم ’’سیکریٹ سپراسٹار‘‘ 20 اکتوبر کو بھارت اور امریکا میں ریلیز کی جائے گی۔دریں اثنابالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے معروف شو بگ باس کا میزبان بننے کی خواہش ظاہر کر دی۔ اپنے حس ِمزاح کیلئے مشہور سپر سٹار شاہ رخ کو ایک بہترین مقرر کے طور پر بھی پسند کیا جاتا ہے، وہ متعدد ٹی وی شوز میں مخصوص انداز بیان سے مداحوں کو خوب محظوظ کرتے رہے ہیں۔ بالی ووڈ خانز کے بیک وقت ٹی وی شوز کی میزبانی کو مداح نمبر ون بننے کے چیلنج کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ نئی سوچ کے آغاز پر جب شاہ رخ خان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بگ باس کو ہوسٹ کریں گے تو بالی ووڈ سٹار نے کہا اگر وقت ہوا اور موقع ملا تو میزبان بننے پر خوشی ہو گی تاہم اس کا دارومدار معاوضے پر ہے۔دریں اثنابولی وڈ کے نوجوان اداکار ورن دھون اپنے کیریئر میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور اب کی نئی فلم ’جڑواں 2‘ بھی 100 کروڑ کلب کا حصہ بن چکی ہے۔ورن دھون کی فلم ’جڑواں 2‘ اپنی ریلیز کے پورے ایک ہفتے بعد ہی 100 کروڑ ہندوستانی روپے کماکر بلاک بسٹر ہِٹ فلموں کی فہرست میں شامل ہوگئی۔

یہ 1997 میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی کامیاب فلم کا سیکوئل ہے، جس میں کنگ خان کا مرکزی کردار ورن دھون نے نبھایا ہے۔واضح رہے کہ اس کامیڈی فلم کو صرف باکس آفس پر ہی شاندار ردعمل نہیں ملا بلکہ تجزیہ کاروں نے بھی اسے بہترین ریویوز دیے۔ورن دھون، جیکولین فرنینڈز اور تپسی پنو کی رومانٹک کامیڈی فلم ’جڑواں 2‘ نے ریلیز کے ابتدائی تین دن میں 37 کروڑ بھارتی روپے کے لگ بھگ بزنس کرکے کئی فلموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی تھی۔اس فلم کے 100 کروڑ کلب میں داخل ہونے کا اعلان ہندوستانی تجزیہ کار ترن آدرش نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا۔فلم ’جڑواں 2‘ میں ورن دھون کے علاوہ سلمان خان بھی مختصر کردار میں نظر آئے، اس کردار کے ٹیزر کو ورن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر بھی کیا تھا جس میں سلمان خان یہ کہتے نظر آئے تھے کہ اصل جڑوان ورن دھون نہیں بلکہ وہ ہیں۔واضح رہے کہ ورن دھون کی اس سے قبل ریلیز ہونے والی کئی فلمیں باکس آفس پر شاندار کاکردگی دکھا چکی ہیں جن میں ’بدلہ پور‘، ’اے بی سی ڈی 2‘ اور ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ وغیرہ شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…