کرن جوہر نے 2019 تک نئی فلم ریلیز کرنے کا اعلان کردیا

7  اکتوبر‬‮  2017

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کے معروف فلم ساز کرن جوہر نے 2019 تک نئی فلم ریلیز کرنے کا اعلان کردیا۔فلم ساز نے ٹوئٹ کیا کہ ان کی کمپنی دھرما پروڈکشن، فاکس اسٹار اسٹوڈیو اور ساجد نڈیاڈوالا کے ساتھ ’گڈ فرائڈے‘ کے نام سے فلم بنانے جا رہی ہے۔انہوں نے ٹوئیٹ میں بتایا کہ فلم کی ہدایات ابھیشک ورما دیں گے، جب کہ فلم کو 19 اپریل 2019 کو ریلیز کیا جائے گا۔فلم کی

کاسٹ سے متعلق چہ مگوئیاں اور دیگر باتوں سے متعلق قیاس آرائیوں سے بچنے کے لیے انہوں نے ایک اور ٹوئیٹ میں بتایا کہ جلد ہی مشاورت کے ساتھ فلم کے اداکاروں کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ فلم سے متعلق وائرل ہونے والی تمام خبریں اور چہ مگوئیاں جھوٹ پر مبنی ہیں۔کرن جوہر کی آنے والی فلم ہندوستانی ناول ’گڈ فرائڈے‘ سے ماخوذ ہے ٗاس کی ہدایات دینے والے ابھیشک ورما اس سے قبل بولی وڈ فلم ’2 اسٹیٹس‘ کی ڈائریکشن دے چکے ہیں۔کرن جوہر کی جانب سے نئی فلم بنانے کا اعلان ایک ایسے وقت میں آیا ٗ جب ان کی جانب سے متعارف کرائے گئے ہیرو ورون دھون کی نئی فلم ’جڑواں 2‘ نے شاندار بزنس کیا۔جڑواں 2 کی کامیابی کے بعد یہ خیال کیا گیا کہ ممکنہ طور پر کرن جوہر کی فلم ’گڈ فرائڈے‘ میں ورون دھون کو عالیہ بھٹ کے ساتھ کاسٹ کیا جائے گا۔خیال رہے کہ اس جوڑی کو ہی کرن جوہر نے اپنی 2012 میں آنے والی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ میں متعارف کرایا تھاجس کے بعد یہ دونوں اداکار ’ہمپتھی شرما کی دلہنیا‘ اور ’بدری ناتھ کی دلہنیا‘ میں ایک ساتھ نظر آئے اور یہ تینوں فلمیں ہٹ ثابت ہوئیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…