منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

مصرکی نوجوان اداکارہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق

datetime 7  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ (این این آئی)مصرکی نوجوان اداکارہ دالیا التونی شمال مشرقی قاہرہ میں ایک المناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئی۔مقامی سکیورٹی ذرائع کے مطابق اداکارہ دالیا التونی قاہرہ میں العین السخنہ روڈ پر دو کاروں کے درمیان ہونے والے تصادم میں شدید زخمی ہوگئی تھیں۔وہ ہسپتال منتقل کرنے سے قبل ہی دم توڑ گئی تاہم اس کا جسد خاکی سویز کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا جسے بعد

ازاں اس کے ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔خیال رہے کہ مصری اداکارہ دالیا التونی نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2011ء میں ’الکبیر اوی‘ فلم سیریز میں فنکار احمد مکی کے ساتھ کام سے کیا تاہم اسے 2012ء میں فلم ’جرمنی‘ میں مصری سپر اسٹار محمد رمضان کے ساتھ ہیروئن کے طور پر کام کے دوران شہرت حاصل ہوئی۔اس کے بعد التونی نے میسی آپریشن، حماتی بتحبنی مولانا العاشق اور ظرف اسود جیسی فلموں میں بھی کام کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…