منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ارشد(چائے والا) کے ستارے عروج پر،پاکستان سے باہر بھی جھنڈے گاڑ دیئے،کہاں سے کہاں پہنچ گیا، حیرت انگیزانکشاف

datetime 6  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )اٹلی، فرانس اور دنیا بھر سے ماڈلنگ اور کمرشلز کی آفر زآرہی ہیں لیکن ابھی صرف اور صرف پاکستان کے لیے کام کرنا ہے، کچھ بن کر دکھانا ہے اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنا ہے ،جس برینڈ کے ساتھ کام کر رہا تھا انہوں میر ی نازیبا تصوریں بنائی جس سے مجھے کافی نقصان اٹھانا پڑا، میرے خاندان اور گھر والوں نے بھی مجھ پر بہت اعتراض کیا لیکن اب خوش ہوں کہ گھر والوں کو منا لیا ہے،

مستقبل میں اپنے گھر والوں کو کبھی ناراض نہیں کروں گا ، ارشد خان (چائے والا ) سے پہچان مال اسلام آبادکا برینڈ ایمبیسڈر منتخب ہونے کی بہت خوشی ہے ۔ جمعہ کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد تقریب میں ارشدخان (چائے والا) کا کہنا تھا کہ مجھے آج بہت خوشی ہے کہ پاکستان ایسے لوگ اب بھی موجود ہیں جو اچھے ٹیلنٹ سے اچھا اور صاف ستھرا کام کروانا چاہتے ہیں ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ پہلے جس برینڈ کے ساتھ کام کر رہا تھا۔ انہوں میر ی نازیبا تصوریں بنائی جس سے مجھے کافی نقصان اٹھانا پڑا اور اسکی وجہ سے میرے خاندان اور گھر والوں نے بھی مجھ پر بہت اعتراض کیا لیکن اب خوش ہوں کہ گھر والوں کو منا لیا ہے اور امید ہے کہ مستقبل میں اپنے گھر والوں کو کبھی ناراض نہیں کروں گا ۔ ارشد خان کے برینڈ پروموٹر اور پہچان مال کے مالک محمد وسیم اورکاظم حسن نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ ہم اپنے ملک کے غریب اور دوردرراز کے ٹیلننٹ کو پروموٹ کریں اور ہمیں امید ہے کہ ہم اپنے اس مقصد میں کامیاب ہوں گئے ۔ پاکستان میں بہت سے نوجوان لڑکے لڑکیاں اب بھی بہتر موقع نہ ملنے کی واجہ سے سکرین کے سامنے نہیں آپاتی ۔ اب ہم ان تمام کے لیے یہ پلیٹ فارم کھول دیا ہے کہ آئیں اور اپنے ملک کا نام روشن کریں ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…