بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

صبا قمر کے بعد عرفان خان ملایم اداکارہ پاروتی کے ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے

datetime 6  اکتوبر‬‮  2017 |

لاہور (این این آئی) پاکستانی اداکارہ صبا قمر کے ساتھ ’ہندی میڈیم‘ کرنے کے بعد اب عرفان خان ملایم اداکارہ پاروتی کے ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔دشمن اور سنگھرش جیسی فلموں کی ہدایت کاری کرنے والی ڈائریکٹر تنوجا چندرا کی آنے والی فلم ’قریب قریب سنگل‘ ایک رومانٹک ٹریولنگ فلم ہے جس میں عرفان خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔قریب قریب سنگل دو ایسے

پیار کرنے والے افراد کی کہانی ہے ٗجو غیر معمولی سفر کا آغاز کرتے ہیں تاہم ان کا یہ سفر ایڈونچرکی صورت اختیار کرجاتا ہے۔رومانوی سفر پر مبنی اس فلم کی شوٹنگ بھی بھارت کے مختلف علاقوں میں کی گئی ہے ٗفلم میں روایتی رسم و رواج کی جھلک بھی نظر آئے گی۔یہ پہلا موقع ہوگا کہ عرفان خان کسی ہندی فلم میں ملایم اداکارہ کے ساتھ نظر آئیں گے۔’قریب قریب سنگل‘

کو ’زی اسٹوڈیو‘ کے بینر تلے ہی ریلیز کیا جائیگا۔فلم کو رواں برس 10 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔اداکار عرفان خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ’قریب قریب سنگل‘ کے پوسٹرز شیئر کیے، جس میں انہیں اداکارہ پاروتی کے ساتھ سفر کے دوران مختلف انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔عرفان خان نے 4 اور 5 اکتوبر کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فلم کے پوسٹرز ٹوئیٹ کیے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…