بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

سیکریٹ سْپراسٹار، دنگل سے بڑی فلم ہوگی,عامر خان

datetime 4  اکتوبر‬‮  2017 |

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ میں مسٹر پرفیکٹشنسٹ کے نام سے مشہور اداکار عامر خان کا کہنا ہے کہ ان کی اگلی فلم ’سیکریٹ سْپراسٹار‘ گزشتہ سال ریلیز ہوئی اور دنیا بھر میں کامیاب ہونے والی فلم ’دنگل‘ سے زیادہ بڑی ہوگی۔52 سالہ عامر خان فلم ’سیکرٹ سْپر اسٹار‘ میں ایک میوزک پروڈیوسر کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ فلم ’دنگل‘ سے ڈیبیو کرنے والی زارہ وسیم اس فلم میں

مرکزی کردار ادا کرتی نظر ا?ئیں گی۔زارہ وسیم فلم میں مسلم گھرانے سے تعلق رکھنے والی ایک ایسی لڑکی ہے جو گلوکارہ بننا چاہتی ہے تاہم والد کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کے باعث وہ اپنا چہرہ چھپا کر انٹرنیٹ پر ویڈیوز ریلیز کرتی ہے۔واضح رہے کہ عامر خان کی فلم ’دنگل‘ ہندوستان میں اب تک سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم رہی، یہ مہاویر سنگھ نامی پہلوان کی زندگی کی کہانی پر مبنی فلم تھی، عامر خان کی فلم ’دنگل‘ کے بعد ’سیکریٹ سْپر اسٹار‘ بھی خواتین کو بااختیار بنانے کا پیغام دے گی۔عامر خان نے کہا کہ ’ویسے تو دنگل اور سیکریٹ سْپر اسٹار دونوں ہی خواتین کو بااختیار بنانے کے موضوع پر مبنی ہیں لیکن میرے خیال سے سیکریٹ سْپر اسٹار زیادہ بڑی فلم ہے۔فلم ’دنگل‘ میں ایک والد اپنے ملک کو گولڈ میڈل دلانے کی خاطر اپنی بیٹیوں کو پہلوانی سکھاتا ہے جبکہ اس فلم میں ایک 14 سالہ بچی اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے بہت سی مشکلات کا سامنا کرتی نظر آئے گی۔عامر خان کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی ہدایات ایڈویت چوہان نے دی ہیں، جسے دیوالی کے موقع پر اجے دیوگن کی فلم ’گول مال تھری‘ کے مدمقابل ریلیز کیا جائے گا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…