بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

معروف پاکستانی چائلڈ سٹار اریشا خان اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں، جان کر حیران رہ جائیں گے

datetime 30  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چائلڈ سٹار کے طور پر پاکستان کی سلور سکرین پر جلوہ گر ہونے والی اریشا خان جس نے بہت جلد لوگوں کے دلوں میں گھر بنا لیا آج سترہ سال کی ہو چکی ہیں،اریشا خان ان دنوں پاکستانی

ڈراموں میں بڑے کردار وں میں نظر آئیں گی۔ اریشا خان کراچی میں پیدا ہوئیں اور جلد ہی پاکستانی ٹیلی ویژن کی سکرین پر بطور چائلڈ سٹار کے طور پر جلوہ گر ہوئیں اور لوگوں کے دلوں میں گھر کر گئیں ۔ ان کے معروف ڈرامہ میں مستانہ ماہی ایسا ڈرامہ تھا جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا اور پھر ٹی وی ڈرامہ تنہائی ، ملکہ عالیہ ، ابرو، صدقے تمہارےنے انہیں بام عروج پر پہنچادیا۔ ان کے جوہر اس وقت کھل کر سامنے آئے جب وہ سیاسی مزاحیہ پروگرام ہم سب امید سے ہیں کا حصہ بنیں اور نعتیہ مقابلہ واہ واہ سبحان اللہ میں حصہ لیا۔اور یہ اریشا خان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ وہ اس وقت پاکستانی ٹیلی ویژن کے بڑے ناموںکے ہمراہ کام کر رہی ہیں جن میں صبا حمید ، عائشہ عمر، اظفر رحمان، فہد مصطفیٰ، فیصل قریشی، ماریہ واسطی، ماہرہ خان اور عدنان ملک شامل ہیں۔ ان کی بہن سارہ رضی اس وقت ڈراموں اور کمرشلز میں نظر آرہی ہیں۔ سارہ رضی اس وقت مالکن اور لوٹ کے چلے آنا کا حصہ ہیں۔ وہ ٹی وی کمرشل جن میں بچوں کی مصنوعات اور اشیا شامل ہوتی ہیں کیلئے ایک معروف چہرہ سمجھی جاتی ہیں۔

 

 

 

 

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…