بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

شاہ رخ خان اور اکشے کمار بہترین ٹی وی میزبان ہیں، سلمان خان

datetime 30  ستمبر‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) بالی وڈ کے دبنگ سپراسٹار سلمان خان نے شاہ رخ خان اور اکشے کمار کو ٹی وی پروگراموں کا بہترین میزبان قرار دے دیا۔معروف رئیلٹی شو بگ باس سیزن 11 کی تشہیر کے لیے منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلمان خان نے بالی وڈ باشاہ شاہ رخ خان اور کھلاڑی اکشے کمار کے ٹی وی شوز کی میزبان پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کنگ خان

اور اکشے اچھے انسان اور بہترین اداکار ہیں، شاہ رخ خان ایک شاندار شخصیت کے مالک ہیں، وہ تحمل و بردباری کے ساتھ ساتھ کرشماتی شخصیت رکھتے ہیں، کنگ خان کی اسٹائلش اور بے پناہ مداحوں کی موجودگی میں ان سے میزبانی کا سخت مقابلہ ہوگا۔سلمان خان نے اکشے کمار کے بطور ٹی وی میزبانی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بالی وڈ کھلاڑی پرْمزاح مزاج سے مداحوں کو بھرپور محظوظ کریں گے۔بالی وڈ کے تین اسٹار پہلی بار ایک ہی وقت میں مختلف ٹی وی پروگراموں کی میزبانی کررہے ہیں جس سے تینوں اسٹارز کے درمیان نمبر ون میزبان بننے کا مثبت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔دبنگ خان متنازع رئیلٹی شو بگ باس کے 11ویں سیزن میں میزبانی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ شاہ رخ خان اور اکشے کمار ‘‘ٹیڈ ٹالکز’’ نامی پروگرام کی میزبانی کریں گے۔واضح رہے کہ سلمان خان فلموں میں کروڑوں کی کمائی کے بعد چھوٹی اسکرین کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے میزبان قرار پائے ہیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…