پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

رنبیر کپور 35برس کے ہوگئے‘کرن جوہر کا زبردست تحفہ

datetime 29  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار کرن جوہر نے بھارتی فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کو ان کی سالگرہ کے موقع پر فلم کا تحفہ دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے باصلاحیت اداکار رنبیر کپور 35 برس کے ہو گئے ہیں اور ان کی سالگرہ کی تقریب میں بالی ووڈ کے بڑے بڑے ستاروں نے شرکت کی جب کہ معروف ہدایت کار اور فلمساز کرن

جوہر نے بھی رنبیر کی سالگرہ کا جشن منایا اور اس موقع پر انہیں ایک بہترین تحفہ بھی دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کرن جوہر نے رنبیر کپور کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے کہا کہ ’ویک اپ سڈ‘، ’ یہ جوانی ہے دیوانی‘ اور ’اے دل ہے مشکل‘ میں اس جادوئی اور ٹیلںٹ سے بھرپور لڑکے کے ساتھ کام کیا جب کہ ایک اور پروجیکٹ بھی جلد ہی آ رہا ہے۔کرن جوہر کے ٹوئٹ کے جواب میں ان کے ایک مداح نے جواب دیا کہ سب کو پتہ ہے وہ فلم ’’ڈراگون ہے‘‘ جس کی ہدایت کاری ایان مکھرجی انجام دے رہے ہیں اور اس میں کرن جوہر کے ساتھ عالیہ بھٹ مرکزی کردار میں شامل ہیں۔ ہدایت کار نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ فلم کے کے ٹائٹل کا اعلان جلد ہی کر دیا جائے گا۔واضح رہے کرن جوہر کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’جگا جاسوس‘ بھی بری طرح فلاپ ہوئی تھی تاہم ان کو سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کا بے صبری سے انتظار ہے، جس میں وہ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…