نواز شریف کی نا اہلی کا چرچہ بھارتی ٹی وی پروگراموں میں بھی ہونے لگا، امیتابھ بچن نے نواز شریف کے بارے میں کیا کہہ دیا؟

28  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق نا اہل وزیر اعظم میاں نواز شریف کی نا اہلی کے چرچے بھارت کے مقبول ترین گیم شو’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘تک پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے ’’بگ بی‘‘ امیتابھ بچن نے اپنے مشہور گیم شو ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ میں ایک امیدوار سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ ان لیڈران

میں سے وہ کون ہے جو تین بار ایک ملک کا وزیر اعظم بنا لیکن ایک بار بھی اپنی مدت پوری نہیں کر سکا۔ امیتابھ بچن نے پروگرام میں شامل امیدوار کو شیخ حسینہ واجد، اٹل بہاری واجپائی، نواز شریف اور بیگم خالدہ ضیا کے آپشنز میں سے ایک کا انتخاب کرکے درست جواب دینے کو کہا۔ جواب میں پروگرام میں شامل امیدوا ر نے کہا کہ میرا حتمی طور پر درست جواب کا انتخاب پاکستان کے نواز شریف ہیں جو تین مرتبہ وزارت عظمیٰ کی کرسی تک پہنچے تا ہم اپنی مدت پوری نہیں کر سکے۔ امیدوار کا کہنا تھا کہ انہیں یاد ہے پہلی مرتبہ نواز شریف کی حکومت سے انہیں برخاست کرکے پرویز مشرف نے ٹیک اوور کر لیا تھا۔ اور اس بار پاکستان کی سپریم کورٹ نے ہی یہ فیصلہ سنا دیا ہے کہ نواز شریف ملک چلانے کے اہل نہیں ہیں۔امیدوار کے جواب کو دیکھتے ہوئے امیتابھ بچن نے کہا آپ کا جواب بالکل درست ہے اور نواز شریف ہی دنیا کی وہ شخصیت ہیں جو تین بار وزارت عظمیٰ تک پہنچے مگر اپنی مدت پوری نہیں کر پائے۔واضح رہے کہ کون بنے گا کروڑ پتی ’’کے بی سی‘‘ بھارت کا مقبول ترین گیم شو ہے۔ ’کے بی سی کی کامیابیوں پر اس شو کاآئیڈیا دینے والے وکاس سوروپ نے اپنی کتاب لکھی تھی جس پر فلم ’سلم ڈاگ ملینیئر‘ بنی اور پھر ایک کچی بستی میں رہنے والے شخص کی زندگی بدلنے کا خیال اور اس کے امیر بننے کا امکان مزید دلچسپ لگنے لگا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…