سونم اور انیل کپور فلم میں بھی باپ بیٹی بنیں گے

25  ستمبر‬‮  2017

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ اداکار انیل کپور آنے والی بائیوگرافی فلم’ ’ ابھنوا بندرا‘‘ میں بیٹے ہرش وردھن کے ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔’ابھنوا بندرا‘ بھارت کے بزنس مین اور اولمپک چیمپیئن ہیں، جن کی زندگی پر راکیش اوم پرکاش فلم بنانے جا رہے ہیں۔اس فلم کی شوٹنگ بھی آئندہ برس 2018 میں شروع ہونے کا امکان ہے، تاہم اب یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ انیل کپور بیٹی

سونم کپور کے ساتھ بھی فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے۔خبریں ہیں کہ سونم کپور اپنے والد انیل کپور کے ساتھ خاتون فلم ڈائریکٹر شیلی چوپڑا کی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گی، فلم میں بھی دونوں کو باپ اور بیٹی کا کردار ادا کرنا پڑے گا۔ایسٹرن آئی کے مطابق اس خبر کی تصدیق کے لیے جب شیلی چوپڑا سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے انیل کپور اور سونم کپور کو ایک ساتھ کاسٹ کرنے سے متعلق خبر کی تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کردیا۔خبر کے مطابق شیلی چوپڑا کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے جلد آفیشلی اعلان کیا جائے گا، ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔تاہم شیلی چوپڑا نے اس بات کی تصدیق ضرور کی کہ وہ ایسی فلم پر کام ضرور کر رہی ہیں، جس میں ایک والد اور بیٹی کو دکھایا جائے گا، تاہم وہ انیل کپور اور سونم کپور کو کاسٹ کیے جانے کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہ سکتیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ فلم کی کاسٹ کے لیے اداکاروں سے رابطے میں ہیں, ممکنہ طور پر فلم کی شوٹنگ آئندہ برس 2018 میں شروع کی جائے گی۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ شیلی چوپڑا ممکنہ طور پر ’مارکو بھاؤ‘ کے نام سے فلم بنائیں گی، جس کی کہانی ایک بیٹی اور اس کے والد کی محبت کے ارد گرد گھومتی ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…