ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

اداکارہ انوشکا شرما نے کئی رازوں سے پردہ اٹھا دیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) نامور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے حال ہی میں ماضی میں اپنے ساتھ ہونیوالی ناانصافیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا۔اداکارہ انوشکا شرما کا شمار بالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، بھارتی فلم انڈسٹری کے تقریباً تمام فلمسازوں کی اپنی

فلم کے لیے پہلی پسند انوشکا شرما ہوتی ہیں، ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ قسمت نے انوشکا کا ساتھ کیرئیرکی ابتدا سے ہی دیا ہے کیونکہ انہیں بالی ووڈ میں پہلا بریک 2008 میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ ملا تھا اور پہلی فلم کے بعد ہی ان کی کامیابیوں کا سفر شروع ہوگیا تاہم یہ سچ نہیں ہے، کامیابیوں کا مزہ چکھنے والی اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے ساتھ ماضی میں ہونے والی ناانصافیوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کئی فلمساز اور ہدایت کاروں نے رد کیا لیکن انہوں نے ہار نہیں مانی۔بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں اپنے ماضی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شوبز میں قدم جمانے کے لیے بہت چھوٹی عمر میں ہی کوششیں شروع کردی تھیں، لیکن انہیں ابتدا میں کئی بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، انوشکا نے بتایا کہ 15 سال کی عمر میں پہلی بار انہیں رد کیا گیا جس کی وجہ سے وہ پریشانی کا شکار ہوگئیں اور انہیں سخت

صدمہ پہنچا اور پھر یہ سلسلہ چلتا رہا انہیں کئی شوز سے نکالا گیا جب کہ کئی اشتہاروں میں ان کی جگہ دوسری ماڈلز کو کاسٹ کیا گیا، وہ میری زندگی کا بہت مشکل دور تھا لہٰذا میں اس کے بارے میں کبھی بات نہیں کرتی۔انہوں نے مزید کہا کہ 15 سال کی عمر میں انہوں نے ایک شو میں آڈیشن دیا تھا جس

میں جج صرف ان لڑکیوں کو منتخب کررہے تھے جو دیکھنے میں اچھی تھیں انہوں نے مجھے ریجیکٹ کردیا اوراس بات سے مجھے اتنا دکھ پہنچا کہ میں یہ بات آج تک نہیں بھلا سکی، جسمانی خدوخال متناسب اور خوبصورت نہ ہونے کی وجہ سے رد کیے جانے پر نہ صرف میری عزت نفس مجروح ہوئی

بلکہ میرا حوصلہ بھی ختم ہوگیا، شو کے پروڈیوسر کی جانب سے کہے جانے والے کمینٹس کہ آ پ ظاہری طور پراس شو کے لیے پرفیکٹ نہیں ہیں نے مجھے بہت صدمہ پہنچایا اور مجھے بہت زیادہ بے عزتی محسوس ہوئی، تاہم مشہور ہونے کے بعد میں ان باتوں کو سب کے سامنے بار بار دوہرانا ضروری

نہیں سمجھتی کیونکہ اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ ماضی میں کئی بار ناکامی کا منہ دیکھنے والی انوشکا شرما آج بالی ووڈ کی کامیاب اداکارہ ہیں، انوشکا ان دنوں اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلم ’’پاری‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، فلم اگلے سال 9 فروری کو ریلیز کی

جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…