ممبئی(آئی این پی) معروف اداکار امیتابھ بچن نے بتا یا کہ ان کو امر یکی پرواز پر سوار ہونیسے روک دیا گیا۔امیتابھ بچن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتا یا کہ جب 9/11 کا واقع رونما ہوا تو ان دنوں میں لوس انجلیس میں فلم ” کانٹے” کی شٹونگ میں مصروف تھا۔ لیکن مجھے کچھ دن کے لیے فلم کی
شوٹنگ روک کر مصر جانا پڑا۔امیتابھ نے بتایا کہ مصر میں مجھے خاص ایوارڈ سے نوزا جانا تھا۔ تاہم میں مصر سے با راستہ لندن امریکہ واپس ا?رہا تھا لیکن مجھے 9/11کے واقع کے بعد لندن ایرپورٹ پر روگ دیا گیا اور امریکہ جانے والی تمام پروازیں فورا منسوخ کر دی گئیں۔لہذا حالات کے پیش
نظر مجھے لاس انجلیس نہیں جانے دیا گیا اور میں نے مجبورا3 دن لندن ہوٹل میں گزارے۔