جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

عدالت نے 10 سال بعد دلیپ کمار کوانصاف فراہم کردیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی سپریم کورٹ نے 10 سال تک کیس کی سماعت کرنے کے بعد بولی وڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کو انصاف فراہم کردیا۔عدالت نے اداکار کو قریبا ڈھائی ہزاراسکوائر یارڈ کا بنگلا بلڈر قبضہ مافیا سے واپس دلوادیا۔دس سال بعد انصاف کی فراہمی اور اپنے ہی گھر کی چابیاں ملنے پر شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے عدالت اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔بلڈر قبضہ مافیا نے ممبئی پولیس کی موجودگی میں

سائرہ بانو کو اپنے بنگلی کی چابیاں دیں، جس کی تصویر انہوں نے ٹوئیٹ بھی کی۔دلیپ کمار کے ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئیٹ کی جانے والی تصویر میں سائرہ بانو قبضہ مافیا سے حاصل ہونے والے بنگلے کی سیڑھی پر بیٹھ کر گھر کی چابیاں دکھا رہی ہیں۔ٹوئیٹ میں مداحوں، میڈیا اور عدالت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ’آج قبضہ خوروں سے گھر ملنے پر خان صاحب (دلیپ کمار) بہت خوش ہیں۔خیال رہے کہ ممبئی کے معروف علاقے سبرب بندرا پالی ہل میں موجود 2 ہزار 412 اسکوائر یارڈ کے بنگلے کی تزئین و آرائش کے لیے دلیپ کمار نے نجی کنسٹرکشن اور بلڈر کمپنی ’پراجیتا ڈویلپرز‘ کو ٹھیکہ دیا تھا۔اداکار نے بنگلے کی مرمت و تزئین و آرائش کے لیے کنسٹرکشن کمپنی کو ایڈوانس پیسے بھی دیے تھے، مگر بلڈر مافیا نے ان کے بنگلے پر قبضہ کرلیا، جس پر اداکار نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔قریبا دس سال پہلے دائر کی گئی درخواست پر متعدد سماعتیں ہوئیں، جسٹس جے چیلا میسور اور جسٹس نذیر احمد پر مبنی بینچ نے کیس کی سماعتیں کرنے کے بعد معاملے کی تحقیق کے لیے ایک رکنی عدالتی کمیشن مقرر کیا تھا۔سابق جج پی ونکتراما نے بلڈر مافیا کو قصور وار اور معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا، جس کے بعد عدالت نے کنسٹرکشن کمپنی کو بنگلے کا قبضہ خالی کرکے چابیاں اداکار کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔ممبئی پولیس کی موجودگی میں سائرہ بانو کو

بنگلے کی چابیاں دے دی گئیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…