اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

’’کرینہ کپور نے شاہ رخ خان کی دعوت ٹھکرا دی‘‘ 6 سال قبل شاہ رخ نے کرینہ کیساتھ کیا، کیا تھا؟

datetime 28  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے حال ہی میں اپنے نئے بزنس ’’انٹرئیر ڈیزائننگ‘‘ کے اسٹور کا افتتاح کیا ہے جس میں بالی ووڈ کی بیگم کرینہ کپور کے سوا فلم انڈسٹری کے تقریباً تمام ستاروں نے شرکت کی۔بھارتی فلم انڈسٹری

کے کنگ شاہ رخ خان اداکار کے ساتھ بہترین بزنس مین بھی ہیں، فلموں میں اداکاری کے علاوہ شاہ رخ خان کامیاب پروڈکشن ہاؤس اور آئی پی ایل ٹیم کے سربراہ ہیں، لہٰذا ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ ایک ملٹی ٹاسکنگ اسٹار کی بیوی میں یہ تمام خوبیاں موجود نہ ہوں، شاہ رخ خان کی اہلیہ بھی اپنے شوہر سے کم نہیں ، گوری خان پروڈیوسر، انٹرئیر ڈیزائنر، کامیاب بزنس وومن ہونے کے ساتھ بہترین ماں بھی ہیں۔حال ہی میں گوری خان نے اپنے بزنس کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ممبئی میں سیٹ ڈیزائننگ اسٹور کیا افتتاح کیا ہے جس میں بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے تمام افراد نے شرکت کی لیکن بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور کہیں نظر نہیں آئیں ،بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کی وجہ شاہ رخ خان کے ساتھ 6 سال قبل فلم ’’را ون‘‘ کے سیٹ پر ہونے والی لڑائی ہے جسے کرینہ آج تک بھلا نہیں سکی ہیں۔دراصل فلم ’’را ون‘‘ کے سیٹ پر کرینہ کپور اور شاہ رخ خان کے درمیان کسی معاملے پر بحث ہوگئی تھی جس نے بڑھتے بڑھتے جھگڑے کی شکل اختیار کرلی، جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا، کرینہ اسی جھگڑے کے بعد سے شاہ رخ خان کے ساتھ کسی پروجیکٹ میں نظر نہیں آئیں اور نہ ہی انہوں نے گوری خان کیاسٹور کی تقریب میں شرکت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…