ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت ، عدالت نے متنازعہ اداکارہ راکھی ساونت کو مشروط ضمانت دے دی

datetime 20  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی( آن لائن) بالی ووڈ کی متنازعہ اداکارہ راکھی ساونت کو لدھیانہ کی عدالت نے مشروط ضمانت دے دی۔ اسکینڈل کوئین راکھی ساونت اپنے بے باک بیانات کی وجہ سے کافی مشہور ہیں جہاں ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بات کہنے سے کبھی نہیں ڈرتیں وہیں اس باراپنی لمبی زبان کی وجہ سے وہ واقعی بڑی مصیبت کا شکارہوگئی ہیں۔

گزشتہ برس ایک ٹی وی شو کے دوران راکھی ساونت نے رامائن کے مصنف والمکی کا موازنہ بھارتی سنگر اور اپنے قریبی دوست میکا سنگھ سے کیا تھا جبکہ اداکارہ نے والمکی کے خلاف توہین آمیز الفاظ بھی استعمال کیے تھے جس پر لدھیانہ کی عوام نے راکھی ساونت کے خلاف احتجاج کرنے کے ساتھ انہیں فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس کیس میں راکھی ساونت کے کئی بار وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں، لدھیانہ ہائی کورٹ نے انہیں رواں ماہ کی 7 تاریخ کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا لیکن راکھی کے بجائے ان کے وکیل نے عدالت میں پیش ہوکراپنی موکلہ کے نہ آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا راکھی ان دنوں ملک سے باہر ہیں اسلیے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، ساتھ ہی انہوں نے عدالت سے راکھی ساونت کی ضمانت میں توسیع کی درخواست بھی کی تھی لیکن عدالت نے ان کی ضمانت میں توسیع سے انکار کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے

تاہم گزشتہ روز لدھیانہ ہائی کورٹ کے جج گْربیرسنگھ نے اداکارہ کی مشروط ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 25 اگست کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں بھارتی شہر لدھیانہ سے تعلق رکھنے والے بیرسٹر نریندرا آدیا نے راکھی ساونت کے خلاف آئی پی سی کے سیکشن 295 کے تحت مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں درخواست دائر کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…