جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بوڑھی ہوجانے کے بعد بھی جوان نظر آنے والی شلپا سیٹھی کی خوبصورتی کا راز کیا ہے ؟

datetime 7  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) عمرصرف ایک نمبرہے اس کا انسانی شخصیت اور خوبصورتی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، یہ محاورہ بالی ووڈ حسیناؤں پر بالکل فٹ بیٹھتا ہے کیونکہ شوبز کی متعدد حسیناؤں کی عمر 40 سال یا اس سے زائد ہے لیکن دیکھنے میں وہ کسی نوجوان اداکارہ سے کم نظر نہیں آتیں۔یکم نومبر 1973 کو پیدا ہونے والی سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے 43 سال کی عمر میں بھی کسی نوجوان حسینہ سے کم نظرنہیں آتیں،

ایشوریا کے دیوانوں کی تعداد آج بھی لاکھوں میں ہے جب کہ بالی ووڈ کے پروڈیوسرز و ہدایت کاروں کی اپنی فلم کے لیے پہلی پسند آج بھی ایشوریا ہی ہیں۔کائنات کی حسین ترین خاتون کا خطاب حاصل کرنے والی نامور اداکارہ سشمیتا سین کا جنم 19 نومبر 1975 میں ہوا تھا، 42 سال کی عمر میں بھی سشمیتا کا شمار بالی ووڈ کی حسین ترین خواتین میں ہوتا ہے۔نامور اداکارہ شلپا شیٹھی کے بارے میں یہ کہا جائے کہ وقت ان پر آکر ٹھر گیا ہے تو غلط نہ ہوگا، 8جون1975 کو پیدا ہونے والی شلپا نے زندگی کی 42 بہاریں دیکھ لی ہیں لیکن انہیں دیکھ کر کوئی نہیں کہہ سکتا کہ وہ ادھیڑ عمری میں داخل ہوچکی ہیں، شلپا کی سدا بہار خوبصورتی کاراز بہترین ڈائیٹ اور یوگاہے، یوگا کی مختلف مشقوں نے انہیں آج بھی جوان بنایا ہوا ہے۔یکم جنوری 1975 کو پیدا ہونے والی نامور اداکارہ سونالی بیندرے 42 سال کی ہوچکی ہیں لیکن وہ آج بھی کئی اداکاراؤں سے زیادہ خوبصورت نظر آتی ہیں۔بالی ووڈ کی نامور اداکارہ روینہ ٹنڈن کی تاریخ پیدائش 26 اکتوبر 1974 ہے اور وہ رواں سال پورے 42 برس کی ہوچکی ہیں ، تاہم سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں روینہ ادھیڑ عمر خاتون کے بجائے خوبصورت اور نوجوان لڑکی دکھائی دے رہی ہیں۔پریتی زنٹا کا شمار بالی ووڈ کی خوبرو اداکاراؤں میں ہوتا ہے، 31 جنوری 1975 کو جنم لینے والی پریتی کی عمر بھی 42 برس ہے لیکن آج بھی خوبصورتی میں ان کا کوئی مقابلہ نہیں۔بالی ووڈ کی مشہور ترین اداکارہ کاجول زندگی کی 43 بہاریں دیکھ چکی ہیں،

گزشتہ روز ہی انہوں نے اپنی 43 ویں سالگرہ منائی ہے ، لیکن وہ آج بھی موجودہ دور کی کسی بھی اداکارہ سے کم نظر نہیں آتیں۔ماضی کی خوبرو اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر شادی کے بعد شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرچکی ہیں،عموماً شادی کے بعد خواتین موٹی ہوجاتی ہیں جس سے ان کا حسن ماند پرجاتا ہے لیکن ارمیلا نے اپنی خوبصورتی کو ماند نہیں پڑنے دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…