بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی کی پہلی بھارتی فلم نے ریلیز کے پہلے ہی دن کتنا بزنس کیا؟

datetime 12  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی اداکاروں سجل علی اور عدنان صدیقی کی ڈیبیو فلم ’موم‘ سے کئی لوگوں کو امیدیں تھیں، مگر یہ امیدیں اب دم توڑتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔سری دیوی جیسی اداکارہ کے باوجود فلم زیادہ شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی، اور ابتدائی 4 دنوں کے اندر صرف 16 کروڑ روپے کا بزنس کر پائیپاکستانی اداکاروں سجل علی،

عدنان صدیقی،اوربولی وڈ ایکٹرس نواز الدین صدیقی، اکشے کھنہ اورسری دیوی سمیت فلم کے پروڈیوسر اور ہدایت کار کو بھی فلم سے زیادہ توقعات تھیں۔لیکن فلم کی سست کمائی دیکھ کر جہاں فلم کی ٹیم کو مایوسی ہوئی، وہیں اداکار بھی کچھ خاص خوش دکھائی نہیں دیتے۔باکس آف انڈیا ڈاٹ کام کے مطابق ابتدائی 4 دن کے اندر ’موم‘ نے بھارت بھر میں 16 کروڑ 50 لاکھ روپے کا بزنس کیا، فلم نے سب سے زیادہ بزنس ممبئی میں ہی کیا۔فلم نے ریلیز کے پہلے دن 7 جولائی کو صرف اور صرف 3 کروڑ روپے کا بزنس کیا، موم نے سب سے زیادہ اتوار 9 جولائی کو 6 کروڑ 25 لاکھ روپے کا بزنس کیا۔موم کی دوسری بڑی کمائی ہفتہ 8 جولائی کو ہوئی، اور فلم نے بھارت بھر میں 5 کروڑ روپے بٹورے۔باکس آفس رپورٹس کے مطابق ’موم‘ زیادہ تر شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہی، فلم کو خاص ذہنیت رکھنے والے افراد ہی دیکھ رہے ہیں۔مجموعی طور پر موم ممبئی اور پونا جیسے شہروں میں ہی زیادہ دیکھی جا رہی ہے، شمالی اور جنوبی بھارت میں زیادہ لوگ موم کے بجائے دیگر فلموں کا انتخاب کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ موم کی کہانی ماں اور اس کی سوتیلی بیٹی کے ارد گرد گھومتی ہے، فلم میں عدنان صدیقی نے سری دیوی کے شوہر اور سجل علی کے والد جب کہ سجل علی نے سری دیوی کی سوتیلی بیٹی کا کردار ادا کیا ہے۔فلم کو پاکستان میں بھی نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…