جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

تیمور کی ولادت پر سیف اور کرینہ نے خواجہ سرائوں کے ساتھ کیا کام کیا ؟ میڈیا پر طوفان برپا

datetime 9  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) کرینہ کپور اور سیف علی خان کے بیٹے تیمورکی ولادت پر کپوراورپٹودی خاندان نے خواجہ سراؤں کو مالامال کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت میں بچوں کی پیدائش کے وقت خواجہ سراؤں کو بلانا ایک غیر رسمی رواج ہے خواجہ سرا خوشی کے

اس موقع پر آکر بچوں کو نظر بد سے بچانے کی دعا دیتے ہیں اور بدلے میں پیسے لے جاتے ہیں بالی ووڈ کے مشہور کپور اور پٹودی خاندان نے بھی تیمورکی پیدائش کے وقت خواجہ سراؤں کو بلایا تھا تا کہ ان کے گھر کا چشم و چراغ بری نظروں سے محفوظ رہے اور بدلے میں انہیں 51000 روپے کی رقم دی تھی جسے حاصل کرکے خواجہ سراؤں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا تھا۔دوسری جانب بھارتی میڈیا میں کپوراور پٹودی خاندان کے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ ان دونوں خاندانوں کا شمار بھارت کے طاقتور ترین خاندانوں میں ہوتا ہے جبکہ ان کے پاس پیسوں کی بھی کوئی کمی نہیں لہٰذا ننھے تیمور کی نظر اتارنے کیلئے خواجہ سراؤں کو محض 51000 روپے کی رقم دینا سمجھ سے بالا تر ہے انہیں اس سے کہیں زیادہ رقم دینی چاہئے تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…