پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

دنیائے ریسلنگ و ادکاری کا معروف نام ’’دی راک‘‘ دیسی گرل پریانکا چوپڑا کی محبت میں گرفتار

datetime 4  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ہالی ووڈ کے نامور اداکار اور فلم’ بے واچ‘ کے ہیرو ڈیوائن جانسن نے پریانکا چوپڑا سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پہلی ملاقات پر پریانکا کی محبت میں گرفتار ہوگئے تھے۔بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ہالی ووڈ اداکار ڈیوائن جانسن نے ایک ساتھ پہلی بار فلم ’بے واچ‘ میں کام کیا ہے فلم کی کہانی لائف گارڈز کی زندگیوں پرمبنی ہے۔

جانسن نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی اور پریانکا کی پہلی ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ پریانکا کے امریکا آنے کے بعد میرے ایجنٹ نے ان کا رابطہ مجھ سے کروایا یہ پہلا موقع تھا جب ہم نے ایک دوسرے سے ملاقات کی اور میں انہیں دیکھتے ہی ان کی محبت میں گرفتار ہوگیا۔اداکارنے کہا کہ وقت کے ساتھ ہمیں معلوم ہوا کہ ہم دونوں کی بہت سی عادتیں ایک دوسرے سے ملتی ہیں ہم ایک دوسرے سے فون پر رابطہ رکھتے تھے ٗہمارے خواب اور مقاصد بھی ایک جیسے تھے۔پریانکا کو فلم میں کردار ملنے کے حوالے سے جانسن نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ فلم ’بے واچ‘ میں ولن کا کردار پہلے ایک مرد کیلئے لکھا گیا تھا تاہم ہم نے محسوس کیا کہ اس کردار کو ایک خاتون بہتر انداز میں نبھا سکتی ہیں، پریانکا کو فلم میں ولن کا کردار دینے کا آئیڈیا بھی میرا ہی تھا،مجھے ایسا لگتا تھا کہ ان سے بہتر کوئی اور یہ کردار نہیں نبھا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں ہمیں جس طرح کے منفی کردار کی ضرورت تھی پریانکا میں وہ تمام خوبیاں موجود تھیں ،جانسن ’دیسی گرل‘ کے کام سے بیحد متاثر ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ پریانکا اپنے کام کو بہت محنت اور بھرپور تیاری کے ساتھ ادا کرتی ہیں ۔واضح رہے کہ بے واچ پریانکا چوپڑا کی پہلی ہالی ووڈ فلم ہے جو 1990 کے مقبول ترین ٹی وی سیریز سے ماخوذ ہے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…