مغربی لباس پہن کر پریانکا چوپڑا کو مودی سے ملنا مہنگا پڑ گیا ، انتہائی اقدام اٹھا لیا گیا ۔۔ پریانکا نے کیسا لباس پہنا تھا ؟ تصویر لنک میں 

1  جون‬‮  2017

برلن (این این آئی)جرمنی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران مغربی لباس پہننے پر بولی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔سوشل میڈیا کے صارفین نے نریندر مودی سے ملاقات کے دوران پریانکا کی جانب سے پہنے جانے والے لباس کو ’’بے ادبی‘‘ قرار دیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا نے برلن میں نریندر مودی سے ہونے والی ملاقات کے لیے ایسے لباس کا انتخاب کیا جس میں ان کی ٹانگیں برہنہ نظر آرہی تھیں۔یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب پریانکا چوپڑا نے نریندر مودی کے ساتھ لی گئی اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔تصویر سوشل میڈیا پر آتے ہی لوگوں نے اس پر تنقید شروع کردی، بعض صارفین نے کہا کہ پریانکا کی جانب سے لباس کا انتخاب مناسب نہیں کیوں کہ وہ ملک کے وزیراعظم سے ملنے جارہی تھیں جبکہ بعض صارفین نے پریانکا کے حق میں بھی بات کی۔تاہم لوگوں کی تنقید کا جواب پریانکا چوپڑا نے ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرکے دیا جس میں وہ اپنی والدہ کے ساتھ بیٹھی ہیں اور ان دونوں کی ہی برہنہ ٹانگیں نظر آرہی ہیں۔پریانکا چوپڑا ان دونوں اپنی نئی ہولی ووڈ فلم’’بے واچ‘کی تشہیر کے سلسلے میں برلن میں موجود ہیں جس میں وہ ولن کا کردار ادا کررہی ہیں۔خیال رہے کہ 2014 میں بولی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کو بھی اسی طرح کے تنازع کا سامنا کرنا پڑا تھا جب ٹوئیٹر پر شیئر ہونے والے ان کی نیم عریاں تصویر پر ایک اخبار نے تنقید کی تھی۔

اس وقت دپیکا پڈوکون نے کہا تھا کہ میں عورت ہوں اور یہ میرا جسم ہے، آپ کو اس میں کوئی مسئلہ ہے؟خیال رہے کہ پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون اس وقت بولی ووڈ میں صف اول کی اداکارائیں ہیں جبکہ یہ دونوں ہی ہولی ووڈ فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…