اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

کیا آ پ جانتے ہیں کہ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شبانہ اعظمی اور تبو آپس میں سگی رشتے دارہیں ؟ان کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟

datetime 31  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی ) بالی ووڈ نگری میں ایسے کئی ستارے ہین  جن کے رشتے دار بھی  شوبز کی نامور شخصیات ہیں لیکن ان کے آپس کے تعلقات کے بارے میں لوگ کم ہی جانتے ہیں ،یہاں چوپڑا ،جوہر اور کپور کا آپس میں نہ صرف گہرا بلکہ خونی رشتہ بھی ہے ان کے درمیان رشتوں کی نوعیت آپ کو حیران کردے گی،یہاں بالی ووڈ کے نامور اداکاروں کے درمیان رشتوں کی حقیقت پیش کی جارہی ہے یقیناً آپ اب تک اس سے ناواقف ہوں گے۔

فلم محبتیں اور دھوم سے شہرت حاصل کرنے والے بالی ووڈ کے نامور اداکار  اودے چوپڑا کو تقریباً تمام لوگ جانتے ہیں جبکہ اداکارہ روشنی بھارتی ٹی وی کی جانی پہچانی اداکارہ ہیں لیکن ان دونوں کے درمیان خونی رشتے کے بارے میں شاید بہت کم لوگ جانتے ہوں گے،اودے چوپڑا کے والد یش راج چوپڑا اور روشنی کے والد روی چوپڑا آپس میں کزنز ہیں۔نامور اداکار شتروگھن سنہا کی بیٹی اداکارہ سوناکشی سنہا فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ پوجا کی کزن ہیں دونوں کی دادیاں آپس میں سگی بہنیں تھیں۔بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان پاکستان کے باصلاحیت اداکار علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فاضلی کے کزن ہیں۔سْروں کی ملکہ لتا منگیشکر کو کون نہیں جانتا لیکن یہ بات شاید بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ لتا منگیشکر اور آشا بھوسلے معروف اداکارہ شردھا کپور کی رشتے دار ہیں ،شردھا کے دادا لتا منگیشکر کے کزن تھے۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور اجے دیوگن کی اہلیہ کاجول اداکارہ رانی مکھرجی کی کزن ہیں جبکہ تنیشا مکھرجی ان کی چھوٹی بہن ہیں۔بھارتی فلم انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ شبانہ اعظمی اداکارہ تبو کی سگی خالہ ہیں ،تبوکی والدہ رضوانہ ہاشمی بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار کرن جوہر اور مشہور پروڈیوسر آدیتیہ چوپڑا آپس میں فرسٹ کزن ہیں۔مشہور اداکار انیل کپور کی بیٹی اداکارہ سونم کپور بھارتی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار رنویر سنگھ کی کزن ہیں ،سونم کپور کی نانی اور رنویر کے دادا آپس میں بہن بھائی تھے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…