منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

’’مسٹر پرفیکٹ اور علی ظفر آپس میں رشتے دار نکلے‘‘

datetime 30  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی ) بالی ووڈ نگری میں ایسے کئی ستارے ہین  جن کے رشتے دار بھی  شوبز کی نامور شخصیات ہیں لیکن ان کے آپس کے تعلقات کے بارے میں لوگ کم ہی جانتے ہیں ،یہاں چوپڑا ،جوہر اور کپور کا آپس میں نہ صرف گہرا بلکہ خونی رشتہ بھی ہے ان کے درمیان رشتوں کی نوعیت آپ کو حیران کردے گی،یہاں بالی ووڈ کے نامور اداکاروں کے درمیان رشتوں کی حقیقت پیش کی جارہی ہے یقیناً آپ اب تک اس سے ناواقف ہوں گے۔

فلم محبتیں اور دھوم سے شہرت حاصل کرنے والے بالی ووڈ کے نامور اداکار  اودے چوپڑا کو تقریباً تمام لوگ جانتے ہیں جبکہ اداکارہ روشنی بھارتی ٹی وی کی جانی پہچانی اداکارہ ہیں لیکن ان دونوں کے درمیان خونی رشتے کے بارے میں شاید بہت کم لوگ جانتے ہوں گے،اودے چوپڑا کے والد یش راج چوپڑا اور روشنی کے والد روی چوپڑا آپس میں کزنز ہیں۔نامور اداکار شتروگھن سنہا کی بیٹی اداکارہ سوناکشی سنہا فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ پوجا کی کزن ہیں دونوں کی دادیاں آپس میں سگی بہنیں تھیں۔بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان پاکستان کے باصلاحیت اداکار علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فاضلی کے کزن ہیں۔سْروں کی ملکہ لتا منگیشکر کو کون نہیں جانتا لیکن یہ بات شاید بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ لتا منگیشکر اور آشا بھوسلے معروف اداکارہ شردھا کپور کی رشتے دار ہیں ،شردھا کے دادا لتا منگیشکر کے کزن تھے۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور اجے دیوگن کی اہلیہ کاجول اداکارہ رانی مکھرجی کی کزن ہیں جبکہ تنیشا مکھرجی ان کی چھوٹی بہن ہیں۔بھارتی فلم انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ شبانہ اعظمی اداکارہ تبو کی سگی خالہ ہیں ،تبوکی والدہ رضوانہ ہاشمی بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار کرن جوہر اور مشہور پروڈیوسر آدیتیہ چوپڑا آپس میں فرسٹ کزن ہیں۔مشہور اداکار انیل کپور کی بیٹی اداکارہ سونم کپور بھارتی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار رنویر سنگھ کی کزن ہیں

موضوعات:



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…